Vinkmag ad

اچھے فریج کی خصوصیات

اچھے فریج کی خصوصیات

 پہلے پہل کھانے کی اشیاء کومحفوظ کرنے کے لئے ٹھنڈے پانی کے چشموں اورمٹی کے گھڑوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اسی طرح گوشت کومحفوظ رکھنے کے لئے اسے نمک لگا کر خشک کرلیا جاتا۔ یہ عمل آج بھی کئی جگہوں پرجاری ہے۔ اس کے بعد 1748 میں ایک مشین بنائی گئی جو ایک ٹن برف بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔  پھر1918 میں پہلا فریج وجود میں آیا جولوہے کے ڈبے کی مانند تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی رہی۔ آج مختلف شکلوں، رنگوں اورکمپنیوں کے فریج دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ایک اچھا، پائیداراوراپنی ضرورت کے مطابق فریج خریدنے سے پہلے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مثلاً یہ کہ باورچی خانے میں جگہ کتنی ہے‘ نیا فریج کتنے لوگوں کی ضرورت پوری کرے گا وغیرہ۔ فریج خریدتے وقت اس کی ان خصوصیات کو مدنظررکھیں

٭فریج ایک ایسی مشین ہے جسے مسلسل رات دن چلنا ہوتا ہے اس لئے زیادہ بجلی استعمال کرنے والا فریج اچھا نہیں ہوگا۔اس لئے فریج خریدتے وقت اس پرموجود ’’انرجی سٹارریٹنگ‘‘ ضرور دیکھنی چاہئے تاکہ اس کے بجلی کے خرچ کا اندازہ لگایا جاسکے۔

٭فریج خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ وہ خوراک کو تروتازہ اورجراثیم سے پاک رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اگر آپ کے فریج میں خوراک خراب ہوجاتی ہے یا اس غذا کے کھانے سے آپ بیمارہوجاتے ہیں تو اس پر پیسے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

٭فریج میں پانی کے اخراج کے راستے واضح ہونے چاہئیں تاکہ انہیں دھونے اورصاف کرنے میں آسانی ہو۔

٭اس کے اندر نصب ڈبے اور شیلف باآسانی باہر نکال کر دھونے کی سہولت ہو۔

٭اس کا ڈھانچہ مکمل سٹین لیس سٹیل کا بنا ہونا چاہئے تاکہ اسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ پائیداری اوردیرتک صاف ستھرا رہنے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں پلاسٹک یا کوئی دھات نہ ہو۔

٭اس میں پانی کو صاف رکھنے کے لئے فلٹرموجود ہو تاکہ پانی کی بوتلیں رکھنے کی اضافی محنت سے بچا جا سکے۔ یعنی یہ فریج کے علاوہ ڈسپنسر کی سہولت بھی فراہم کر سکے۔

features to look for while buying refrigerator, refrigerator buying guide 

Vinkmag ad

Read Previous

Curb unhealthy habits to ease stomach problems

Read Next

کیٹو ڈائٹ

Leave a Reply

Most Popular