جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف

پنجاب میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اس پر پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق امراض نسواں کی گولی ڈوفیسٹون (duphaston)  کا بیچ 223298 غیر معیاری ہے۔ چھاتی کے سرطان کی گولی فیمیرا (Femara) کا بیچ TTT60 بھی قابل اعتبار نہیں۔ اسی طرح اینٹی بائیوٹک انجیکشن اوکسیڈل (Oxidil) کے بیچ 050K کو بھی جعلی یا غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ دوسری طرف فارما کمپنیز  نے ادویات کے ان تینوں بیچز سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

 

 

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین میں بانجھ پن کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ

Read Next

مردوں میں بانجھ پن کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular