Vinkmag ad

ہائپر ہائیڈروسیس: زیادہ پسینہ آنا

A man experiencing embarrassment due to excessive sweating under his armpits, showing visible sweat stains on his shirt and discomfort.

ہائپر ہائیڈروسیس (Hyperhidrosis) یا زیادہ پسینہ آنا اُس حالت کو کہتے ہیں جس میں جسم درجہ حرارت، جسمانی سرگرمی یا ذہنی دباؤ کے بغیر بھی معمول سے زیادہ پسینہ خارج کرے۔ یہ کیفیت پورے جسم یا مخصوص حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ ان میں ہتھیلیاں، پاؤں کے تلوے، بغلیں اور چہرہ شامل ہیں۔ یہ کیفیت روزمرہ زندگی میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے اور سماجی بے چینی یا شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔

وجوہات

اگر زیادہ پسینہ کسی واضح طبی وجہ کے بغیر ہو تو اسے پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔ اس میں پسینہ درجہ حرارت یا جسمانی سرگرمی کے باعث نہیں بڑھتا بلکہ جسمانی نظام کی اندرونی خرابی سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ حالت جزوی طور پر موروثی بھی ہو سکتی ہے۔

اگر زیادہ پسینہ کسی بنیادی بیماری کے نتیجے میں ہو تو اسے سیکنڈری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔

وہ طبی حالات جو زیادہ پسینہ پیدا کر سکتے ہیں، ان میں شامل ہیں:

٭ ایکرو میگالی

٭ خون میں شوگر کی کمی

٭ ایسا بخار جس کی واضح طبی وجہ معلوم نہ ہو

٭ ہائپر تھائیرائیڈزم یعنی تھائی رائیڈ ہارمون کی زیادتی

٭ انفیکشن

٭ لیوکیمیا یعنی خون کا کینسر

٭ لمفوما یعنی لمف نظام کا کینسر

٭ ملیریا

٭ بعض ادویات جیسے بیٹا بلاکرز اور اینٹی ڈپریسنٹس کے مضر اثرات

٭ مینوپاز

٭ اعصابی بیماریاں

٭ ایڈرینل غدود کا نایاب ٹیومر

٭ ٹی بی

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر زیادہ پسینہ آنے کے ساتھ چکر، سینے میں درد یا متلی ہو تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔ ڈاکٹر سے رابطہ کریں اگر:

٭ آپ کو اچانک معمول سے زیادہ پسینہ آنے لگے

٭ پسینہ روزمرہ معمولات میں خلل ڈالے

٭ بغیر واضح وجہ کے رات کے وقت پسینہ آئے

٭ پسینہ جذباتی دباؤ یا سماجی تنہائی کا سبب بنے

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=dermatologist

Vinkmag ad

Read Previous

ایریتھرو سائٹوسس: خون میں سرخ خلیے بڑھ جانا

Read Next

کہنی کا درد

Leave a Reply

Most Popular