چکنی جلد

چکنی جلد

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی چکنی جلد کے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسے گرمیوں میں بھی ترو تازہ،پرکشش اور خوبصورت رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل آسان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کیجئے۔

گھریلو ٹوٹکے

٭ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ پودینے کے پتے ڈال کر ابال لیں۔ پھر 15منٹ تک اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس پانی سے اپنا منہ دھوئیں۔ گرمی سے مرجھائی ہوئی جلد تروتازہ ہو جائے گی۔

٭ساج ایک چھوٹی جھاڑی ہے جو گھروں میں زیبائش کے لئے اگائی جاتی ہے۔اس کے کھانے کے ایک چمچ کے برابر پتے ایک کپ پانی میں ابالیں۔ پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے چہرہ دھوئیں۔ ایسا کرنے سے جلد پرکشش اور تارو تازہ رہے گی ۔

٭ زوفا‘ پودینے کی نسل کا ایک خوشبودار پودا ہے ۔اس کے ایک کھانے کے چمچ برابر پتے لے کر پانی میں ابال لیں۔اسے پانچ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعد اسے چھان لیں اور چہرے کی کلینزنگ کے بعد اسے ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔

٭عرق لونڈرمارکیٹ میں عام دستیاب ہے ۔اس سے چہرہ دھونے سے دن بھر کی میل کچیل دور ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ دھوپ کے جلد کی رنگت پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی زائل کرتا ہے۔ یہ کلینزر اور ٹونر‘ دونوں کا کام بخوبی انجام دیتا ہے۔اس کے نتیجے میں نہ صرف جلد ترو تازہ لگنے لگتی ہے بلکہ اس کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔

ملتانی مٹی

٭ملتانی مٹی کا ماسک چہرے کے لئے بہترین کلینزرہے۔ یہ آپ کی جلد سے اضافی تیل کو بھی ختم کرتا ہے۔ بہتر نتائج کے لئے اس میں ایک کھانے کا چمچ لیمو ں کا رس‘ عرق لونڈر یا بادام کے آئل میں سے کوئی ایک چیز ڈالی جا سکتی ہے۔ یہ ماسک لگانے سے مساموں میں جمی ہوئی مٹی نکل جائے گی ۔

سیب

٭ایک پین میں سیب کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ابال لیں جس کے بعد ایک پیالے میں اس کا گودا نکال لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اورایک چائے کے چمچ کے برابر خشک پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس آمیزے کو پانچ منٹ کے لئے چہرے پر لگا ئیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

oily skin, home remedies, apple mask, mint leaves

Vinkmag ad

Read Previous

لتھوٹرپٹر کی دریافت

Read Next

گجریلا

Leave a Reply

Most Popular