Vinkmag ad

کیا سمارٹ واچز صحیح انداز میں نیند ٹریک کرتی ہیں؟

Woman sleeping peacefully while wearing a smart watch, monitoring her sleep patterns

آج کل بہت سے لوگ سمارٹ واچز اور سمارٹ رنگز کے ذریعے اپنی نیند مانیٹر کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ آلات نیند کو براہِ راست مانیٹر نہیں کرتے۔ یہ دل کی دھڑکن اور جسمانی حرکت کے اشاروں سے اس کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی درستگی پر ماہرین متفق نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر برانڈز حرکت اور دل کی دھڑکن کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ الگورتھم کے ذریعے نیند کے مختلف مراحل کا تعین کرتے ہیں۔ اکثر صارفین آر ای ایم نیند کے اوقات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ تاہم بنیادی طور پر پرسکون نیند، سونے کی روٹین اور آرام دہ ماحول زیادہ اہم ہیں۔ آر ای ایم نیند وہ مرحلہ ہے جس میں دماغ سب سے زیادہ فعال ہوتا ہے۔ اس دوران خواب دیکھے جاتے ہیں، یادداشت مضبوط ہوتی ہے اور جسم کی بحالی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی اندازے کیلئے سمارٹ واچز اور سمارٹ رنگز کا استعمال درست ہے۔ تاہم یہ الات ذہنی دباؤ پیدا کریں تو نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر نیند مسلسل ڈسٹرب ہو تو معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لوئر دیر میں موٹاپے پر کانفرنس کے دوران تین مریضوں کی بیریاٹرک سرجریز

Read Next

اسلام آباد میں پانچویں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح

Leave a Reply

Most Popular