ڈائٹس سے وزن گھٹانا صحیح یا نہیں؟

آج کل وزن گھٹانے کے لئے کئی قسم کی ڈائٹس موجود ہیں۔ مریض انہیں معالج یا ماہرغذائیات کے مشورے کے بغیراستعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ کیا یہ فائدہ مند ہیں یا نہیں؟

اس سلسلے میں سرجی میڈ ہسپتال لاہور کی ماہر غذائیات سدرہ امتیاز کہتی ہیں کہ بعض صورتوں میں ہمیں مطلوبہ نتائج مل جاتے ہیں تاہم یہ سمجھنا اہم ہے کہ ان ڈائٹس کے ضمنی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ مثلاً خون میں چربی کی مقدارکا تناسب متاثرہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ افراد میں میٹابولزم یعنی خوراک سے توانائی حاصل کرنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

بہتر ہے کہ ان پر انحصار کرنے کے بجائے کھانے کی صحت بخش عادات اپنائیں۔ اس سے وزن کو محفوظ طریقے سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اگرمخصوص ڈائٹس استعمال کرنی ہوں تو اس سے قبل ماہرغذائیات سے مشورہ ضرورکریں۔

losing weight with diets, are diets helpful in weightloss, diets say weight kam hota hai ya nahe

Vinkmag ad

Read Previous

جگر میں چربی

Read Next

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ

Leave a Reply

Most Popular