Vinkmag ad

خشک آنکھیں

خشک آنکھیں

آنکھیں قدرت کا وہ انمول تحفہ ہیں جو ہمیں دنیا کی رنگینیوں سے لطف اندوزہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ان کے عام مسائل میں سے ایک آنکھوں کا خشک ہوجانا ہے۔ اس کا سبب غیرمعیاری یا کم مقدارمیں بننے والے آنسو ہیں جوآنکھوں کو مناسب مقدارمیں نمی مہیا نہیں کر پاتے لہٰذا وہ خشک ہوجاتی ہیں۔ دیگروجوہات میں مخصوص ادویات کا استعمال، غیرصحت مندانہ رویے، طبی مسائل اورماحولیاتی عوامل شامل ہیں۔ اگریہ کیفیت بگڑجائے، آنکھیں لال ہوجائیں یا درد میں اضافہ ہوتو بلا تاخیرڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

کرنے کے کام

آنکھوں کونمی کی مطلوبہ مقدارفراہم کرنے یا کھوئی ہوئی نمی واپس لانے میں یہ ٹپس فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں

٭پپوٹوں اورآنکھوں کے نیچے والے حصے پرنرمی سے مساج کریں۔ آخرمیں ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے انہیں دھولیں۔

٭پلکوں میں خشکی ہوتوانہیں بے بی شیمپو سے صاف کریں۔

٭نیم گیلے اورصاف کپڑے سے آنکھوں کی ٹکورکریں۔

٭مناسب مقدارمیں پانی پئیں۔

٭قریبی چیزوں کو مسلسل دیکھنے سے آنکھوں پردباؤ پڑتا ہے لہٰذا موبائل فون یا کمپیوٹرسکرین پرنظریں جمائے رکھنے سے گریزکریں۔ اس کے لئے 20-20-20 کے اصول پرعمل کریں۔ اس کے مطابق ہر20 منٹ بعد 20  فٹ دورموجود چیزکو20 سیکنڈ کے لئے دیکھیں۔

٭پلکیں جھپکانے کا عمل آنکھوں کی صحت کو بہتربناتا ہے۔ اس کی شرح کو بہتربنانے کے لئے آنکھوں کودو سیکنڈ کے لئے نارمل طریقے سے بند کریں اورپھرکھول لیں۔ انہیں دوبارہ دو سیکنڈ کے لئے نرمی سے اورپھرمضبوطی سے بند کریں۔ اب دونوں آنکھیں کھول لیں۔ یہ عمل ہر20 منٹ بعد کریں۔

٭تمباکو میں موجود کیمیائی مادے آنکھوں میں جلن کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے استعمال سے اورایسے ماحول میں جانے سے گریزکریں۔

٭اس ضمن میں نیند بھی اہم ہے لہٰذا ہرفرد ضرورت کے مطابق نیند پوری کرے تاکہ آنکھوں کو آرام ملے۔

٭کم نمی والے ماحول، تیزہواؤں، گردوغبار، اے سی کی ہوا، دھوئیں یا گرمی میں زیادہ وقت گزارنے سے اجتناب کریں۔

٭سردیوں میں ہوا کونم کرنے والا آلہ استعمال کریں۔

٭ڈاکٹرکے مشورے سے آنکھوں کونم کرنے والی جیل یا آنسوکے قطرے استعمال کریں۔

خوراک کا کردار

٭اومیگا تھری فیٹی ایسڈزآنسو بنانے والے غدود کی کارکردگی کوبہتربناتے اورقدرتی طورپرآنکھیں خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں سالمن مچھلی، ٹونا مچھلی، السی کے بیج، تخم بالنگا، اخروٹ، کھجوراورسویا بین تیل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

٭وٹامن ڈی، وٹامن اے اوربی 12 آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری ہیں۔ انہیں متوازن غذا یا سپلی منٹس کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم سپلی مینٹس کے استعمال سے پہلے ماہرغذائیات سے مشورہ ضرورکریں۔

dry eyes management, things to do, foods that prevent dry eyes

Vinkmag ad

Read Previous

ایک جسم، دو بچہ دانیاں

Read Next

جگر میں چربی

Leave a Reply

Most Popular