Vinkmag ad

سلیکا جیل بیگ

سلیکا جیل بیگ

دواؤں کی بوتلوں یا جوتوں کے ڈبوں میں چھوٹی سی پڑیا ہوتی ہے۔ یہ بیگ دراصل سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اردگرد پائی جانے والی نمی کو اپنے اندرجذب کرلیتا ہے۔ نتیجتاً گولیاں خشک اورخراب ہونے سے محفوظ رہتی ہیں۔ مختلف کمپنیاں اپنی اشیاء کو محفوظ اوردیرپا رکھنے کے لئے ان کا استعمال کرتی ہی ہیں۔ آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

سفری بیگ رکھیں بو سے پاک

اگرانہیں سفری بیگزمیں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم نشوونما نہیں پاتے اورنہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے۔اس کےعلاوہ جم بیگزمیں بھی انہیں رکھا جاتا ہے جوانہیں پسینے کی بدبو سے پاک رکھتے ہیں۔

یادیں محفوظ بنائیں

سلیکا جیل بیگزکو اگرتصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کومحفوظ رکھتے ہیں۔

پانی میں ڈوبا موبائل فون

سلیکا بیگزکے ذریعے پانی میں گرجانے والے گیلے موبائل کوناکارہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اگرموبائل پانی میں گر جائے تو اسے باہر نکالیں، نرم کپڑے کی مدد سے اضافی پانی خشک کرلیں۔ پھراسے زپ لاک پیک میں سلیکا جیل کے پیکٹس کے ساتھ رات بھرکے لئے رکھ دیں اوراگلی صبح آن کریں۔ بعض لوگ اس مقصد کے لئے موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھتے ہیں لیکن یہ طریقہ اس سے زیادہ کارآمد ہے۔

کیمرہ رکھیں خشک

ایسے افراد جو زیرِآب فوٹوگرافی کے شوقین ہیں ان کے لیے سلیکا بیگزبہترین چیزہیں۔ اگر انہیں کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو وہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندرجذب کرلیتے ہیں۔

ریزر بلیڈز، خشک اورتیز

اپنے تمام شیونگ بلیڈزکو ایک ڈبے میں رکھیں اور س میں سلیکا جیل کا پیکٹ ڈال دیں۔ یہ ان کی نمی جذب کرلے گا۔ مزیدبرآں بلیڈ داغدارنہیں ہوں گے اورلمبے عرصے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

ونڈ سکرین نمی سے پاک

بارش اورسردیوں کے موسم میں ایک عام مسئلہ، کارکی ونڈشیلڈ پرنمی آنا ہے۔ ایسا کار ے اندر موجود نمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر ونڈشیلڈ کے قریب ڈیش بورڈ پرسلیکا جیل کے دو سے تین پیکٹ رکھ دیئے جائیں تواس مسئلے سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

نمی سے پاک کافی

کافی جارکو باربار کھولنےسے وہ ماحول سے نمی جذب کر لیتا ہے۔ اس سے کافی پاؤڈرکی پھٹکیاں سی بن جاتی ہیں اوروہ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ اس پریشانی سے بچنے کے لئے کافی بوتل کے ڈھکن کے اندرایک سلکان جیل پیک چسپاں کریں۔ یہ کافی سے نمی جذب کرے گا اوران کے دانوں کو الگ الگ رکھے گا۔

اوزار زنگ سے محفوظ

سلیکا بیگزاوزاروں کو زنگ لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے چند بیگزٹول کٹ یا اوزاروں کے بیگ میں رکھ دیں اوراپنے اوزاروں کو خراب ہونے سے بچائیں۔

پھول کریں جلد خشک

اگرآپ کو کسی تقریب یا سجاوٹ کے لئے پھول خشک کرنے ہوں تو سلیکا جیل ایسا کرنے میں جادوجیسا کام کرے گی۔ اس کے لئے صرف ایک ڈبے میں سلیکا کے چھوٹے دانے ڈالیں اوراس میں رات بھر کے لئے پھول رکھ دیں۔

چاندی کی اشیاء چمکدار

ہوا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اکثرچاندی کے زیوریا باورچی خانے میں استعمال ہونے والے چمچ اورکانٹے وغیرہ کالے ہوجاتے ہیں۔ انہیں چمکداررکھنے کے لئے ان کے ڈبوں میں دو سے تین سلیکا بیگ ڈال دیں ۔

silica gel bags, silicone bags benefits

Vinkmag ad

Read Previous

اعضاء کا عطیہ ‘ شرعی حیثیت

Read Next

خشک آنکھیں

Leave a Reply

Most Popular