عید اور ڈائلیسز کے مریض

6

عید اور ڈائلیسز کے مریض

عید کے موقع پر ڈائلیسز کے مریضوں کو خوراک کے حوالے سے کن احتیاطوں کی ضرورت ہوتی ہے، آئیے جانتے ہیں

خشک میوہ جات اورپھل

٭خشک میوہ جات سے تیارکی گئی سویٹ ڈِشزمریضوں کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا انہیں تیارکرتے وقت خشک میوہ جات کی جگہ سیب، انناس ،چیری اورایک یا دوچھوٹی چمچ کشمش استعمال کریں۔

٭زیادہ پوٹاشیم والے پھل ہرگزنہ کھائیں۔ خصوصاً انار، کیلے، گرما، بیراورخربوزہ کھانے سے مسئلہ ہوسکتا ہے۔

٭کم پوٹاشیم والے پھل مثلاً سیب، امرود، ا نگو ر(15دانے)، سٹرابری( چھ عدد)، چیری (10 دانے)، آدھی ناشپاتی، چھوٹا آڑو، انناس (آدھا کپ استعمال کریں۔

دن میں دویا تین سے زیادہ پھلوں کا استعمال نہ کریں۔ کوشش کریں کہ پورا پھل کھانے کے بجائے آدھا پھل کھائیں۔ اس کے علاوہ پھلوں کا جوس پینے کے بجائے انہیں کھانا زیادہ بہتر ہے۔

گوشت اورسبزیاں

٭مرغی اورمچھلی کا گوشت استعمال کریں۔ بکرے کے گوشت کی خواہش ہوتو دویا تین بوٹیاں کھالیں۔

٭اگرجسم میں فاسفورس کا لیول نارمل ہے توناشتے میں ایک یا دو چیزسینڈوچ اورایک یا ڈیڑ ھ کپ دودھ لیا جا سکتا ہے۔

٭پھلیوں، شملہ مرچ ، چقندر، بند گوبھی، پھول گوبھی، بینگن، مٹر، ٹینڈے اوربھنڈی میں پوٹاشیم کی مقدارنسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں استعمال کریں۔

سبزیوں کو پکانے سے پہلے کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں دو گھنٹوں کے لئے بھگوئیں۔ پھرنیم گرم پانی سے دھوکرپکانے سے پوٹاشیم کی مقدار کومزید کم کیا جا سکتا ہے۔

دیگر احتیاطیں

٭کولا مشروبات کے استعمال سے گریزکریں۔

٭کھانا بناتے وقت ٹماٹراستعمال نہ کریں۔

٭کھانے کو ذائقہ داربنانے کے لئے لیموں، سرکہ اوردہی کے دویا تین کھانے کے چمچ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

٭سلاد کے لئے سلاد کے پتے، کھیرا، کچی بند گوبھی اور لیموں استعمال کریں۔

٭اکثربازاری کھانوں میں نمک اورمسالہ جات کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مریض کی پیاس کی شدت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ جب پانی پینے کی طلب بڑھتی ہے تومریض کے جسم میں پانی کی مقداربڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً کسی بھی وقت سانس کی تکلیف ہوسکتی ہے لہٰذاگھر کے تیارکردہ کھانے کوترجیح دیں۔

dialysis patients, dialysis patients diet on eid, eid and dialysis patients

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x