چیزی چکن لائم قادسیلہ کے ساتھ

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:10منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:811
اجزاء:
چکن(ابلا اور ریشہ کیا ہوا ) 2کپ
ٹماٹر(چاپ) 2عدد
ہری پیاز(سلائس) 2عدد
ہرادھنیا (چاپ) 1/4کپ
زیرہ 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2چائے کے چمچ
چیڈر چیز (کدوکش) 2کپ
روٹیاں 8عدد
سرونگ کے لئے:
لیموں (2ٹکڑوں میں کٹا ہوا) 1عدد
ہرے دھنیے کے پتے گارنش کے لئے
ترکیب:
1 ۔ اوون کو180یا200سینٹی گریڈ پرپہلے گرم کر لیں۔
2۔ بیکنگ ٹرے لیں اور ان پر بیکنگ پیپر لگادیں۔
3۔ایک پیالے میں چکن،ٹماٹر،پیاز،ہرادھنیا،زیرہ،لیموں کا رس اور چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
4۔پین میں درمیانی آگ پر روٹی کی ایک سائیڈ کوگولڈن ہونے تک پکائیں۔
5۔ٹرے میں روٹی رکھیں ۔اب اس پر چکن کا آمیزہ رکھ کر دوسری روٹی سے ڈھک دیں۔یہی عمل بقایا چکن اور روٹی کے ساتھ بھی دہرائیں۔ اس طرح تیار کی گئی ہر بیکنگ ٹرے کو فوائل سے ڈھانپ دیں۔
6۔ اسے 2منٹ تک پکائیں۔ا س کے بعدفوائل ہٹا کرگولڈن ہونے اور چیز کے پگھلنے تک پکائیں۔
7۔لیموں اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ سرو کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش وٹامن ای،تھیامن،نیاسن،وٹامن بی 6،فولیٹ ،میگنیشیم ،فاسفورس اور کاپر حاصل کرنے کااچھا ذریعہ ہے۔اس میں ڈائٹری فائبر ،وٹامن اے،وٹامن سی ،وٹا من کے ،پوٹاشیم اورمینگانیز پایا جاتا ہے۔وٹامن ای بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔تھیامن جسم کے خلیوں کو توانائی دینے اور انہیں طاقتور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔وٹامن اے انفیکشنز سے بچاتا ہے اور جسم کے خلیوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ڈش بچوں کے لئے خاص طور پربہت مفید ہے۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی آف لاہور‘اسلام آباد
Cheesy Chicken and Lime Quesadillas

Vinkmag ad

Read Previous

چائے تھکن اتارے ‘جوش دلائے

Read Next

پڑھنے اور لکھنے میں دشواری

Leave a Reply

Most Popular