سر درد کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے ایک ٹینشن یا ذہنی تناؤ بھی ہے۔ ٹینشن کے باعث جسم میں کارٹی سول نامی ایک ہارمون پیدا ہوتا ہے۔ یہ سر کے گرد موجود پٹھوں میں تناؤ پیدا کرتا ہے جو سر درد کی وجہ بنتا ہے۔
یہ سر درد ماتھے، سر کے اوپر اور پچھلے حصے میں ہوسکتا ہے۔ ذہنی تناؤ گردن کے پٹھوں میں سختی پیدا کرنے اور درد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
روزانہ واک سے ٹینشن کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ درد وقتی ہو تو ہلکے مساج اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ پین کلر کی مدد سے اس کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اگر درد زیادہ ہو اور کافی دنوں تک رہے تو خود علاجی کے بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
can stress cause headache, stress and headache, tension headache, tension aur sar dard, health, shifa news
