پاؤں کی موچ

پاؤں کی موچ

موچ کی صورت میں ابتدائی امداد کے لئے جواقدامات اٹھائے جاتے ہیں‘ انہیں انگریزی حرف رائس میں سمو دیا گیا ہے۔ اس کے معنی چاول نہیں بلکہ یہ چارمختلف الفاظ کا مخفف ہے۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے

٭اس میں آرسے مراد ’’ریسٹ‘‘یعنی پاؤں کو آرام دینا ہے۔ ایسے میں مریض کو چاہئے کہ چلنے پھرنے اورٹخنے کو ہلانے سے اجتناب کرے۔ اسے آرام دینے سے پاؤں کی سوجن بتدریج کم ہونے لگتی ہے۔ عام طورپرموچ لگنے کے چارسے چھ ہفتوں کے دوران آرام آجاتا ہے تاہم اس سے مکمل طور پرصحت یاب ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

٭آئی سے مراد ’’آئس‘‘ یعنی برف سے ٹکور کرنا ہے جو سوجن سے نجات میں مدد کرتی ہے۔ برف کو سوجن والے حصے پرہر 15 منٹ بعد لگائیں۔ بعض لوگ برف سے ٹکور کرنے کے بجائے اس جگہ کوگرمائش دینے لگتے ہیں یا تیل کی مالش کرتے ہیں جودرست نہیں۔ چوٹ پہلے ہی گرم ہوتی ہے لہٰذا اس پرگرم ریت کی ٹکور یا تیل کی مالش کا کوئی فائدہ نہیں۔

٭سی سے مراد ’’کمپریس کرنا‘‘ یعنی دبانا ہے۔ موچ کے لیے خصوصی پٹیاں دستیاب ہوتی ہیں۔ متاثرہ حصے کو ٹخنے کے نیچے کی جانب سے لے کراوپرتک پٹی سے لپیٹ دیں۔

٭ای سے مراد ’’ایلی ویٹ‘‘ یعنی متاثرہ پاؤں کواونچا رکھنا ہے۔ آپ ٹخنے کوزمین یا بستر سے اونچا رکھیں۔اس کے لئے تکئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اگر چلنے کی ضرورت ہو توڈاکٹر کی اجازت سے مخصوص جوتے استعمال کرنے چاہئیں۔ زیادہ موچ کی صورت میں چلنے پھرنے میں مدد دینے کے لیے خصوصی آلات بھی موجود ہیں تاہم وہ ہرفرد کے لئے یکساں طورپرفائدہ مند ثابت نہیں ہوتے۔ اس لئے کسی بھی چیز کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیرمت خریدیں۔

Foot sprain, RICE, Rescue, ice, compress and elevate

Vinkmag ad

Read Previous

کیا ٹینشن کی وجہ سے سر درد ہوسکتا ہے؟

Read Next

ٹانسلز اور سرجری

Leave a Reply

Most Popular