گردن توڑ بخار ایسا مرض ہے جس میں دماغ کے گرد مواد میں انفیکشن کے باعث اس کی حفاظتی جھلی میں سوجن ہو جاتی ہے۔ گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکسینز اس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
چار ویکسینز
گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکسینز یہ ہیں:
ایم سی وی (MCV4)
٭ یہ عموماً 11 سے 12 سال کی عمر میں لگائی جاتی ہے۔ اس کی دوسری خوراک 16 سال کی عمر میں لگتی ہے۔
٭سکل سیل انیمیا یا مدافعتی بیماریوں کے شکار بچوں کو یہ دو ماہ کی عمر سے لگائی جا سکتی ہے۔
ایچ آئی بی (Hib)
٭ یہ بچوں کو دو ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے۔
٭ یہ ان تمام بڑی عمر کے افراد کو بھی تجویز کی جاتی ہے جو سکل سیل انیمیا یا ایڈز کے شکار ہوں یا ان کی تلی نہ ہو۔
پی سی وی (PCV13)
٭ یہ دوسال سے کم عمر بچوں کے لیے ہے۔
٭ اگر کوئی کینسر، پھیپھڑوں یا دل کے امراض میں مبتلا ہو تو دو سے پانچ سال کی عمرتک مزید خوراکیں بھی تجویز کی جاتی ہیں۔
پی پی ایس وی (PPSV23)
٭ یہ بڑے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہے۔
٭ 65 سال سے زائد عمر کے افراد اسے لگوا سکتے ہیں۔
دو سال کے بچے اور وہ نوجوان جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو وہ اسے لگوا سکتے ہیں۔
٭ دل کے مریض، ذیابیطس یا سکل سیل انیمیا کے شکار مریض یا وہ افراد بھی اسے لگوا سکتے ہیں جن کی تلی نہیں ہے۔