کیا ذہنی تناؤ کی وجہ سے سردرد ہو سکتا ہے؟
سر درد کی مختلف وجوہات ہیں جن میں ٹینشن یا ذہنی تناؤ بھی شامل ہے۔ ٹینشن کے دوران ایک ہارمون کارٹی سول پیدا ہوتا ہے جس سے سر کے گرد موجود پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو سردرد کی وجہ بنتا ہے۔ یہ سر درد ماتھے، سر کے اوپر اور پچھلے حصے میں ہوسکتا ہے۔ ذہنی تناؤگردن کے پٹھوں میں بھی سختی پیدا کرتا ہے جس سے اس میں بھی درد ہو سکتا ہے۔ روزانہ واک سے ٹینشن کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ درد وقتی ہوتو ہلکے مساج اور پین کلر (ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر اسے استعمال نہ کریں) کی مدد سے اس کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اگر درد زیادہ ہو اورکافی دنوں تک رہے تو خودعلاجی کے بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
can stress lead to headache, kya stress say sar mai dard ho sakta hai