کم قیمت پردیواروں کوسجائیں

کم قیمت پردیواروں کوسجائیں

گھر کی دیواریں سجانے کے یوں تو بہت سے طریقے ہیں مگر اپنے بجٹ کے مطابق طریقے کو ڈھونڈنا ذرا مشکل کام ہے۔ اس کے لئے آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کارلانا ہوں گی ۔ ایسا کرنے سے بجٹ آؤٹ نہیں ہوگا اوردیواروں کو نئی زندگی بھی مل جائے گی ۔ اس سلسلے میں کچھ آئیڈیاز یہ ہیں

٭جو فطرت کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں، ان کے لیے یہ اندازبہترین ہے۔ دیوار پرلگے گملے نہ صرف تازگی کا تاثر دیں گے بلکہ ذہنی اور جسمانی صحت پربھی اچھا اثرڈالیں گے۔

٭چارٹ پیپرکے دل کاٹ کرانہیں دیوارپرایک سیدھ میں ترتیب دے کرٹیپ کی مدد سے لگا دیں۔ یہ دیکھنے میں بہت اچھے لگیں گے۔

٭رنگ برنگے چارٹ پیپرلیں۔ ان سے اپنی پسند کی اشکال کاٹ کربنائیں اورپھر دیواروں پر ٹیپ کی مدد سے چسپاں کردیں۔

٭لکڑی کے فریم پرمختلف رنگوں کے کپڑے لپیٹ کرخوبصورت ڈیزائن تیارکرکے لگائے جاسکتے ہیں۔

٭ان پر شوخ رنگ کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسچرزکا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

٭دیوارپرایک بڑا شیشہ لگانے سے پورا کمرہ روشن اورخوبصورت لگنے لگتا ہے۔ اس کے لیے آپ انٹیک فریم والے ڈیزائنز کے شیشے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

٭اگر آپ اپنے کمرے میں تھوڑا منفرد تاثر لانا چاہتے ہیں تو اینٹوں کی ایک تہہ کا اضافہ کرنے سے آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔لال اینٹوں کے استعمال سے کمرے میں قدرتی تاثرآئے گا۔

٭دیواروں پرلگی ٹائلز کمرے کی سجاوٹ کے لیے ایک اورسستا حل ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں یہ بہت سے رنگوں اورسٹائلز میں باآسانی دستیاب ہیں۔

٭اگر آپ کو فن سے دلچسپی ہے تو اپنے کمرے کے لیے اسی طرح کی وال ہینگنگ تیارکرسکتے ہیں۔

٭بچوں کے کمرے یا باورچی خانے کی دیوارکو آپ ایک بڑے سے تختہ سیاہ میں بھی بدل سکتے ہیں۔ اس سےگھر  بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

wall decoration ideas, how to decorate walls, budget friendly wall decoration ideas

Vinkmag ad

Read Previous

گلوٹن فری براؤنیز

Read Next

کیا ہلدی دودھ پینے سے زخم بھر جاتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular