بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہلدی دودھ پینے سے زخم بھر جاتے ہیں۔ اس بارے میں ماہر غذائیات فرح سید کہتی ہیں کہ ایسی کوئی سائنسی تحقیق نہیں ہے جو یہ ثابت کرتی ہو کہ ہلدی زخموں کی شفایابی میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔
تاہم ہلدی میں جراثیم کش صلاحیت موجود ہے جو زخم میں ہونے والے انفیکشن کو دور کر سکتی ہے۔ اس لئے اکثر لوگ کسی تکلیف یا چوٹ کی صورت میں اس کا استعمال دودھ کے ساتھ کرتے ہیں۔ دوسری جانب دودھ غذائیت سے بھرپور غذا ہے جسے لوگ اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے پیتے ہیں۔
دودھ میں پروٹین موجود ہوتا ہے جو زخم کی حالت میں طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس لیے اس میں مختلف چیزیں مثلاً شہد، دیسی گھی اور ہلدی وغیرہ بھی شامل کی جاتی ہیں۔ اس کے استعمال میں حرج نہیں لیکن اگر درد دور نہ ہو تو ٹوٹکوں پر انحصار کے بجائے معالج سے مل کر باقاعدہ علاج کرانا چاہئے۔
turmeric milk for wounds, turmeric benefits, wound healing, food myths, diet, health, shifa news, haldi doodh peenay say zakhm bhartay hain ya nahe