Vinkmag ad

بلڈ ٹیسٹ سے اینڈومیٹریوسس کی تشخیص کی امید، تحقیق

Endometriosis diagnosis, blood hormone biomarkers, and women's health illustration

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کی قیادت میں مختلف یونیورسٹیوں کی ایک نئی تحقیق میں اینڈومیٹریوسس کی شکار خواتین کے خون میں ایک منفرد ہارمونل نمونہ دریافت کیا گیا ہے۔ محققین کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے بیماری کی تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران 159 مریض خواتین اور 57 صحت مند خواتین کے خون میں ہارمونز کا موازنہ کیا گیا۔ محققین نے متاثرہ خواتین میں ایک منفرد ہارمونل فنگر پرنٹ دریافت کیا۔ اس کی مدد سے 95 فیصد سے زائد مریضوں کی درست شناخت ممکن ہوئی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ اینڈومیٹریوسس میں بعض اینڈروجن ہارمونز کی سطح معمول سے مختلف ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ ہارمونل فرق مستقبل میں اینڈومیٹریوسس کے بلڈ ٹیسٹ کی بنیاد بن سکتا ہے اور تشخیص آسان بنا سکتا ہے۔ بعض مریضوں میں سرجری کی ضرورت بھی کم ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاگلس گپسن کے مطابق، یہ نتائج اینڈومیٹریوسس کو بہتر سمجھنے میں اہم پیش رفت ہیں۔ ان کے مطابق، اینڈروجن ہارمونز کو بہتر سمجھنے سے جلد تشخیص اور نئے علاج کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سپائنل کارڈ انجری: معاون ٹیکنالوجی اور موزوں آلات

Read Next

آڈیٹری پروسیسنگ ڈس آرڈر: آوازوں کی پروسیسنگ میں خرابی

Leave a Reply

Most Popular