Vinkmag ad

جسمانی سرگرمیوں کے فائدے

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے کا فائدہ تبھی ہوتا ہے جب ہم اپنا زیادہ تر وقت سخت قسم کی جسمانی سرگرمیاں کرتے ہوئے گزاریں۔ اگرچہ کچھ صورتوں میں اس کی ضرورت ہوتی ہے تاہم امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اگر کوئی شخص کم متحرک ہو مگر وہ باقاعدگی سے ان جسمانی سرگرمیوں کو جاری رکھے تو بھی اسے صحت کے کچھ فوائد حاصل ہوں گے۔مثلاً اس کی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر ہوگی، ذہنی تناؤ کم ہوگا ، نیند کا معیار بہتر ہوگا اور وہ زیادہ بہتر طور پر کام کر پائے گا۔

آئیے جانتے ہیں کہ کون سی سرگرمی کتنی مفید ہے۔

10منٹ سٹریچنگ کریں

فٹ بال فیلڈ کی لمبائی تقریباً 100میٹر ہوتی ہے۔ اگر آپ صرف 10 منٹ کے لئے سٹریچنگ کرتے ہیں تو یہ بالکل ایسے ہے جیسے آپ نے پوری فٹ بال فیلڈ میں واک کی ہے۔

2.5 گھنٹے کی واک کریں

وائیومنگ (Wyoming ) رقبے کے لحاظ سے امریکہ کی دسویں بڑی ریاست ہے۔ اس کا کل رقبہ253,340 سکویئر کلو میٹر ہے۔ اگر آپ ایک سال تک ہفتے میں 2.5 گھنٹے واک کرتے ہیں تو یہ اس ریاست کے ایک سے دوسرے کنارے تک پیدل چلنے کے برابر ہے۔

30 منٹ ٹینس کھیلیں

30 منٹ ٹینس کھیلنا پانچ کلومیٹر واک کرنے جیسا ہے۔

30 منٹ کی خریداری کریں

اگر آپ ایک سال تک ہر دوسرے ہفتے کسی سپر سٹور میں جا کر کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کرتے ہوئے 30 منٹ کے لئے چلتے رہیں تو یہ میراتھون(long distance race) میں واک کرنے کے برابر ہے۔

20 منٹ صفائی کریں

20منٹ تک ویکیوم کلینر سے صفائی کرنا ایک میل پیدل چلنے کے برابر ہے۔

benefits of physical activity,  is less activity not beneficial, walk, stretching, warzish k kya faiday hain, health , shifa news, exercise, health tips

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں میں ہرنیا

Read Next

بلڈ پریشر کیا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کیسے قابو کریں

Leave a Reply

Most Popular