Vinkmag ad

کیا آپ واقعی موٹے ہیں

کیا آپ واقعی موٹے ہیں

 لوگوں‘ خصوصاً خواتین کی قبل ذکرتعداد کویہ وہم ہوتا ہے کہ وہ موٹی ہیں حالانکہ وہ اپنی قدرتی ساخت اورقد کاٹھ کے مطابق موٹی نہیں ہوتیں۔ اسی طرح کچھ لوگ بظاہرسمارٹ نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا وزن ان کے قد کی مناسبت سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس تناظر میں پہلا سوال یہ ہے کہ کیا آپ واقعی موٹے ہیں اور اگرایسا ہے توآپ موٹاپے کے کس درجے میں ہیں؟ اس حوالے سے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کی ماہرغذائیات موتی خان کہتی ہیں

موٹاپے کی جانچ کے لئے درست پیمانہ بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) کہلاتا ہے۔ اس میں قد اوروزن کے مطابق نتائج اخذ کیے جاتے ہیں۔ اس سے یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ فرد کو بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہونے کا کتنا خطرہ ہے۔

ہرفرد اپنا بی ایم آئی خود بھی باآسانی معلوم کرسکتا ہے۔اس کے لئے ذیل میں بیان کردہ فارمولا استعمال کیا جاتا ہے
بی ایم آئی = وزن(کلو گرام میں)/ قد(میٹر میں)2

٭اگرنتیجہ 18.4سے کم ہو آپ وزن کی کمی کا شکارہیں۔

٭18.5سے 22.9 نارمل/صحت مند ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

٭23سے27.4 سے مراد وزن کی زیادتی ہے۔

٭27.5سے زیادہ کی ریڈنگ خطرناک حد تک موٹاپے(جس میں بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے) کو ظاہرکرتی ہے۔

Are you really fat? Find out through BMI

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس‘ میٹھے سے مکمل پرہیز؟

Read Next

کھجور سے روزہ افطار

Leave a Reply

Most Popular