Vinkmag ad

کھجور سے روزہ افطار

کھجورسے روزہ افطار

ماہرین صحت کے مطابق کھجورسے روزہ افطارکرنے سے انسانی جسم پرمندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہیں

٭کھجورسے روزہ افطار کرنے سے بھوک کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے زیادہ کھانا کھانے کی طلب نہیں ہوتی۔ اس کی بجائے تلے ہوئے اورچٹ پٹے کھانوں‘پانی اوربازاری اشیاء سے بدہضمی، پیٹ درد اوربوجھل طبیعت کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کے باعث رمضان کی عبادات متاثرہوتی ہیں اور روزانہ کے کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

٭کھجورمیں موجود شوگر دماغ اورعصبی خلیات کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔

٭کھجورخالی معدے میں پہنچ کرایسی رطوبت خارج کرتی ہے جس سے معدہ آنے والی غذا کے لئے خود کو تیارکر لیتا ہے۔

٭کھجورجسم میں فائبر کی مقدارکو پورا کرتی ہے جس سے روزہ دارکو قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔

٭کھجورمیں پائے جانے والے معدنیات ہڈیوں کوتقویت بخشنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

٭کھجورزود ہضم ہے اورمعدے پراضافی بوجھ نہیں ڈالتی۔

Benefits of opening fast with dates, health benefits of dates, eating dates on empty stomach

Vinkmag ad

Read Previous

کیا آپ واقعی موٹے ہیں

Read Next

چھینک کیوں آتی ہے

Leave a Reply

Most Popular