امریکا کی ایموری یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں فضائی آلودگی کو پھیپھڑوں کے کینسر کے بڑھتے خطرے سے منسلک پایا گیا ہے۔ یہ تعلق خاص طور پر ایسے افراد میں دیکھا گیا، جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔
تحقیق میں کینسر سے محفوظ 1,357 افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ خون میں ایسے کیمیائی مرکبات کی نشاندہی ہوئی، جن کی مقدار فضائی آلودگی کے ساتھ بدلتی دیکھی گئی۔ ان مرکبات کا تعلق جسم میں سوزش، خلیوں کو نقصان پہنچانے والے کیمیائی عمل اور میٹابولزم سے تھا۔
محققین کے مطابق نتائج یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ فضائی آلودگی کس طرح وقت کے ساتھ پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے میں کردار ادا کرتی ہے۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔
Tags: فضائی آلودگی