ماہرین کے مطابق ایک سے زیادہ زبانیں بولنا بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی صلاحیتیں بہتر برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تحقیقات میں کثیر لسانی افراد کا دماغ ان کی اصل عمر کے مقابلے میں نسبتاً جوان پایا گیا ہے۔
2026 کی ایک تحقیق میں متعدد زبانیں بولنے والوں کی دماغی عمر نسبتاً کم دیکھی گئی۔ 27 یورپی ممالک کے 86 ہزار 149 افراد پر بھی ایک تحقیق ہوئی۔ اس میں کثیر لسانی افراد میں تیزی سے عمر بڑھنے کا امکان کم پایا گیا۔ نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دو زبانوں کا استعمال دماغ کو معلومات سمجھنے اور ان پر کارروائی میں مدد دے سکتا ہے۔
کووڈ 19 سے متاثرہ 312 افراد پر ہونے والی تحقیق میں بھی دو زبانوں پر زیادہ عبور رکھنے والے عمر رسیدہ افراد کا جائزہ لیا گیا۔ ان افراد میں بیماری کے بعد توجہ اور دیگر ذہنی صلاحیتیں متاثر ہونے کا امکان کم پایا گیا۔
Tags: زبانیں بولنا