Vinkmag ad

بریسز کے ساتھ منہ کی صفائی

بریسز کے ساتھ منہ کی صفائی

٭اگر مستقل بریسز لگے ہوں تو منہ کی صفائی مشکل ہوجاتی ہے۔

٭٭دانتوں کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے والی تاریں لگی ہوں تو منہ کی صفائی برقرار رکھنا مشکل ہوتاہے۔ مگریہ بات بھی سمجھنے کی ہے کہ بریسز کی صورت میں دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو خوراک کے ذرات ان میں پھنس جاتے ہیں۔ نتیجتاً منہ سے بدبو آنے ،دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑھوں کی مختلف بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

جب کسی شخص کو مستقلاً بریسز لگائے جاتے ہیں توڈاکٹر اسے ان کے ساتھ دانتوں کو برش کرنے کا طریقہ بھی سکھاتا ہے۔ مریض کو اس بات کی خاص طور پر تلقین کی جاتی ہے کہ کھانے کا کوئی ذرہ ان کے دانتوں میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ مزید یہ کہ ہر کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی لازماً کرنی ہے۔اس کے علاوہ ماؤتھ واش کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو دانتوں پر میل کی پیلی تہہ نہیں بنتی۔

braces, dental health, oral hygiene, plaque

Vinkmag ad

Read Previous

سبز چائے کا قہوہ

Read Next

چیز اینڈ مینگو پڈنگ

Leave a Reply

Most Popular