Vinkmag ad

معدے میں جلن کے لئے گھریلو ٹوٹکے

ہمارے ہاں اکثر اوقات صحت کے چھوٹے موٹے مسائل سے نپٹنے کے لئے قدرتی اجزاء پر مشتمل ٹوٹکوں پر انحصار کیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ تو واقعتاً فائدہ مند ہیں جبکہ کچھ صورت حال کو مزیدخراب کر دیتے ہیں۔ عام لوگوں کو چونکہ قدرتی اشیاء کے خواص کا علم نہیں ہوتا لہٰذا ان ٹوٹکوں کو اپنانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

اکثر دعوتوں وغیرہ پر مرغن کھانے کھا لینے سے معدے میں جلن ہونے لگتی ہے۔اس سے نپٹنے کے لئے

بیکنگ سوڈا

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ملاکر پی سکتے ہیں۔ اس کاپی ایچ  لیول سات سے زیادہ ہوتا ہے‘ اس لئے یہ معدے کی تیزابیت دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔  اس ٹوٹکے کو لمبے عرصے تک (مثال کے طور ایک ہفتے تک لگاتار) استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس میں نمک کی مقدار قدرے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے زیادہ استعمال کی صورت میں مضر ضمنی اثرات متلی یا سوجن کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

پودینے کے پتے

آپ پانی میں پودینے کے پتے ابال کر اور اسے ٹھنڈا کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ پودینہ ہاضمے کو بہتر بناتا اور جلن کو کم کرتا ہے۔

 ادرک اور گڑ

اس ضمن میں ادرک کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ آپ ادرک کو گڑ کے چھوٹے سے ٹکرے کے ساتھ ملا کر آہستہ آہستہ چوسیں تاکہ اس کا جوس آہستہ آہستہ معدے میں جائے۔ یہ بھی ایک بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔

Stomach acidity, home remedies for acidity , ginger, mint leaves, baking soda, maiday mail jalan k liye totkay, shifa news, health, stomach issues, stomach health

Vinkmag ad

Read Previous

بزرگوں کوگرنے سے بچائیں

Read Next

کیا واقعی قدرتی اشیاء جلد کے لئے مفید ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular