خون کے سفید خلیے بڑھ جانا (High white blood cell count) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جسم میں انفیکشن سے لڑنے والے خلیے معمول سے زیادہ ہیں۔ تکنیکی زبان میں اسے لیوکوسائٹوسس (Leukocytosis) کہا جاتا ہے۔ بالغ افراد کے خون کے ایک مائیکرو لیٹر میں 11,000 سے زیادہ خلیے ہوں تو اسے زیادہ شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم مختلف لیبارٹریوں کی رپورٹوں میں اس تعداد میں کچھ کمی بیشی ہو سکتی ہہے۔
وجوہات
لیوکوسائٹوسس ان میں سے کسی ایک وجہ سے ہوتا ہے:
٭ انفیکشن
٭ کسی دوا کا ری ایکشن
٭ ہڈیوں کے گودے کی خرابی
٭ مدافعتی نظام کا مسئلہ
٭ اچانک شدید جسمانی دباؤ، جیسے سخت ورزش
٭ تمباکو نوشی
سفید خلیے بڑھنے کی خصوصی وجوہات میں شامل ہیں:
٭ الرجی، خاص طور پر شدید الرجی
٭ دمہ
٭ بیکٹیریا، وائرس، فنگس یا پیراسائیٹک انفیکشن
٭ جل جانا
٭ ای جی پی اے جسے پہلے چرگ-سٹراس سنڈروم کہا جاتا تھا
٭ ادویات، جیسے کورٹیکو سٹیرئیڈز اور ایپی نیفرین
٭ موسمی الرجی (ہی فیور)
٭ لیوکیمیا (خون کا کینسر)
٭ لمفوما (لمفی غدود کا کینسر)
٭ مائیلوفائبروسس (ہڈیوں کے گودے کی خرابی)
٭ پولی سائتھیمیا ویرا (خون بنانے کی ایک بیماری)
٭ حمل
٭ روماٹائیڈ آرتھرائٹس (جوڑوں کی سوزش)
٭ سارکوئیڈوسس (جسم کے مختلف حصوں میں سوزش کی بیماری)
٭ تمباکو نوشی
٭ ٹی بی
٭ واسکولائٹس (خون کی نالیوں کی سوزش)
٭ کالی کھانسی
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اکثر یہ مسئلہ اتفاقاً معلوم نہیں ہوتا، بلکہ کسی طبی جانچ کے دوران سامنے آتا ہے۔ سفید خلیات کی زیادہ تعداد اور دوسرے ٹیسٹوں کے نتائج مل کر بیماری کی وجہ واضح کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو مزید ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
Frequently Asked Questions (FAQs)
کیا سفید خلیوت کی زیادہ تعداد ہمیشہ انفیکشن کی علامت ہوتی ہے؟
نہیں، یہ انفیکشن کے علاوہ الرجی، سوزش، بعض ادویات، تمباکو نوشی یا خون کی بعض بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔
کیا صرف زیادہ سفید خلیوں کی بنیاد پر بیماری کی تشخیص ہوسکتی ہے؟
نہیں، درست تشخیص کے لیے علامات، طبی معائنہ اور دیگر ٹیسٹ بھی ضروری ہوتے ہیں۔
کیا سخت ورزش سے بھی سفید خلیے بڑھ سکتے ہیں؟
جی ہاں، شدید جسمانی مشقت یا سخت ورزش کے بعد سفید خون کے خلیے عارضی طور پر بڑھ سکتے ہیں۔
کیا سفید خلیوں کی زیادہ تعداد کی صورت میں علاج ضروری ہوتا ہے؟
علاج سفید خلیوں کی تعداد کم کرنے کے بجائے اس کا سبب بننے والی وجہ یا مرض کا کیا جاتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=medical-specialist