Vinkmag ad

لیمفوما: لمفی نظام کا کینسر

Lymphoma symptoms, lymphatic system cancer, diagnosis, treatment, and cancer care illustration

لیمفوما (Lymphoma) ایک کینسر ہے جس میں جسم کا لمفی نظام متاثر ہوتا ہے، جو جراثیم سے لڑنے والے مدافعتی نظام کا حصہ ہے۔ یہ خون کے سفید خلیے یا لمفوسائٹس میں شروع ہوتا ہے اور لمف نوڈز، خون، بون میرو، تلی اور جسم کے دیگر حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

علامات

لیمفوما کی علامات اس کی قسم اور متاثرہ حصے کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں اور وہ یہ ہیں:

٭ لمف نوڈز میں سوجن یا گلٹی بننا

٭ بخار اور کھانسی  

٭ رات کو بہت زیادہ پسینہ آنا

٭ بغیر کوشش کے وزن کم ہونا

٭ سینے، پیٹ یا ہڈیوں میں درد

٭ جلد پر دانے، دھبے یا خارش اور رنگ میں تبدیلی

٭ تھکاؤٹ

اگر لیمفوما دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرے تو سر درد، الجھن، متلی، نابیناپن یا بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری وغیرہ ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر کوئی ایسی علامت ہو جو تشویش کا باعث بن رہی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

وجوہات

اس کی درست وجہ معلوم نہیں لیکن یہ بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب لیمفوسائٹس نامی خون کے سفید خلیوں کے ڈی این اے میں تبدیلیاں آ جائیں۔ جس کے باعث یہ خلیات غیر معمولی طور پر بڑھنے لگتے ہیں اور جسم کے مخصوص حصوں میں جمع ہو سکتے ہیں۔ 

خطرے کے عوامل

یہ عوامل خطرہ بڑھا سکتے ہیں:

٭ لیمفوما کی خاندانی تاریخ

٭  کمزور مدافعتی نظام یا بعض آٹو امیون بیماریاں

٭ بعض انفیکشنز، جیسے HIV، Epstein-Barr وائرس، HTLV-1، H. pylori اور ہیپاٹائٹس سی

پیچیدگیاں

علاج کے بعد بعض اوقات لیمفوما دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں آہستہ بڑھنے والا لیمفوما زیادہ شدید نوعیت اختیار کر سکتا ہے، جس کے لیے مزید مؤثر علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

تشخیص

لیمفوما کی تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں: 

٭ بلڈ ٹیسٹ

٭ ایم آر آئی، سی ٹی سکین یا پی ای ٹی سکین

٭ بون میرو ایسپیریشن اور بائیوپسی

٭ لمبر پنکچر یا اسپائنل ٹیپ، جس میں ریڑھ کی ہڈی کے سیال کا ٹیسٹ

٭ عدے اور غذائی نالی کے اندرونی معائنے کے لیے اپر اینڈوسکوپی

٭ لیمفوما کے خلیوں کی لیبارٹری میں مزید جانچ

علاج

علاج کا انحصار لیمفوما کی قسم، مرحلے یا بیماری کی رفتار مطابق کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ اپشنز شامل ہو سکتے ہیں:

٭ باقاعدہ نگرانی اور معائنہ، واچ اینڈ ویٹ (Watch and Wait)

٭ کیموتھیراپی

مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے امیونوتھیراپی

٭ ریڈی ایشن تھیراپی

٭ کینسر کے مخصوص خلیوں کو نشانہ بنانے والا ٹارگٹڈ تھیراپی علاج

٭ نئے علاج آزمانے کے لیے کلینیکل ٹرائلز

٭ مدافعتی خلیوں پر مبنی CAR-T سیل تھیراپی

٭ بون میرو یا سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ

٭ جلد کے لیمفوما کے لیے مخصوص علاج

Frequently Asked Questions (FAQs)

لیمفوما کیا ہے؟

یہ ایک کینسر ہے جو لمفی نظام اور لیمفوسائٹس نامی سفید خون کے خلیات کو متاثر کرتا ہے۔

کیا لیمفوما دوبارہ ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، بعض مریضوں میں علاج کے بعد بیماری دوبارہ ظاہر ہو سکتی ہے۔

لیمفوما کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

علاج میں کیموتھیراپی، امیونوتھیراپی، ریڈی ایشن تھیراپی، ٹارگٹڈ تھیراپی اور بعض صورتوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل ہو سکتے ہیں۔

کیا لیمفوما سے مکمل صحت یابی ممکن ہے؟

یہ بیماری کی قسم اور مرحلے پر منحصر ہے۔ بعض اقسام کا کامیاب علاج ممکن ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=oncologist

Vinkmag ad

Read Previous

ایم سی اے ڈی کی کمی

Read Next

جگر کی بیماری

Leave a Reply

Most Popular