ٹرگر فنگر (Trigger finger) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں انگلی موڑنے کے بعد آسانی سے سیدھی نہیں ہوتی۔ سیدھی کرنے کی کوشش پر یہ اچانک جھٹکے سے کھل جاتی ہے، جیسے کسی چیز کا ٹریگر دبایا گیا ہو۔ یہ مسئلہ کسی بھی انگلی میں ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر انگوٹھے یا رِنگ فنگر کو متاثر کرتا ہے۔ یہ 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہے۔
علامات
اس کی علامات ہلکی معمولی نوعیت کی یا شدید ہو سکتی ہیں مثلاً:
٭ صبح کے وقت انگلی کا اکڑ جانا
٭ انگلی کو حرکت دیتے آواز آنا
٭ متاثرہ انگلی میں ابھار یا حساسیت محسوس ہونا
٭ انگلی کا مڑ کر اچانک سیدھا ہو جانا
٭ شدید صورت میں انگلی کا مستقل مڑے ہوئی پوزیشن میں رہنا
وجوہات
پٹھوں کو ہڈی سے جوڑنے والے ٹشوز کے گرد ایک حفاظتی تہ ہوتی ہے۔ جب اس میں سوزش یا سوجن ہو تو یہ مسئلہ ہوتا ہے اس کے باعث یہ ٹشو باآسانی حرکت نہیں کر پاتا۔ اگر بار بار ایسا ہو تو ٹشو پر ایک گلٹی بھی بن جاتی ہے جو اس کی حرکت کو مزید متاثر کرتی ہے۔
خطرے کے عوامل
یہ عوامل خطرے کو بڑھا سکتے ہیں:
٭ ایسے سرگرمیاں یا پیشے جن میں ہاتھوں کا استعمال زیادہ ہو یا چیزوں کو زیادہ دیر تک پکڑنا ہو
٭ ذیابیطس یا گنٹھیا کا شکار ہونا
پیچیدگیاں
ٹرگر فنگر کے باعث روزمرہ کے کام مشکل ہوسکتا ہے مثلاً بٹن باندھنا، چابی لگانا یا گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑنا یا اوزار وغیرہ استعمال کرنا۔
تشخیص
تشخیص کے لیے ڈاکٹرہاتھ کھولنے اور بند کرنے کو کہتے ہیں تاکہ درد، حرکت میں دشواری اور انگلی کے اٹکنے کا جائزہ لے سکیں۔
علاج
اس کا علاج علامات کی شدت اور مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ اس میں آپشنز استعمال ہوتے ہیں:
٭ سوزش کم کرنے کے لیے مخصوص ادویات یا سٹیرائیڈ انجیکشن
٭ سرجری کے زریعے متاثرہ ٹشو کا علاج
٭ ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا جن میں انگلیوں کا استعمال زیادہ ہو
٭ کام کے دوران پیڈ والے گلوز کا استعمال
٭انگلی کو سہارا دینے کے لیے سپلینٹ کا استعمال
٭ سٹریچنگ کرنا
Frequently Asked Questions (FAQs)
ٹرگر فنگر کیا ہے؟
یہ ایک کیفیت ہے جس میں انگلی یا انگوٹھا مڑ کر اسی پوزیشن میں اٹک جاتا ہے جاتا ہے اور اسے سیدھا کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
کیا ٹرگر فنگر کسی بھی انگلی کو متاثر کر سکتا ہے؟
جی ہاں، مگر زیادہ تر انگوٹھے اور انگوٹھی والی انگلی کو متاثر کرتا ہے۔
کیا ذیابیطس کے مریضوں میں ٹرگر فنگر زیادہ ہوتا ہے؟
جی ہاں۔
کیا ٹرگر فنگر بغیر سرجری کے ٹھیک ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، بہت سے مریضوں میں مناسب آرام، سپلنٹ کے استعمال یا دیگر علاج کے اپشنز سے بہتری آ سکتی ہے۔
کب سرجری کی ضرورت پڑتی ہے؟
جب دیگر علاج مؤثر ثابت نہ ہوں یا انگلی مستقل طور پر لاک ہونے لگے تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ ہاتھ یا انگلیوں سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=orthopedic