Vinkmag ad

دانتوں میں کیڑا لگنا

A close-up photograph of a patient’s mouth with an inspection mirror reveals substantial brown and black tooth decay

دانتوں میں کیڑا لگنا ایک عام استعمال ہونے والا لفظ ہے جو دراصل دانتوں کے گلنے سڑنے (Tooth Decay) اور ان میں گڑھے پڑ جانے (Cavities) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حقیقت میں دانتوں میں کوئی کیڑا نہیں ہوتا بلکہ یہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو دانتوں کی سطح پر جمع ہو کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا چینی اور نشاستہ والی غذاؤں کو توڑ کر تیزاب پیدا کرتے ہیں جو آہستہ آہستہ دانت کی مضبوط بیرونی تہہ (اینامل) کو کمزور کر دیتا ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں دانت میں چھوٹے سوراخ بن جاتے ہیں جنہیں کیویٹیز کہا جاتا ہے اور یہی کیفیت عام زبان میں دانتوں میں کیڑا لگنا کہلاتی ہے۔

کیویٹیز اور دانتوں کا گلنا دنیا کے سب سے عام صحت کے مسائل میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ مسائل خاص طور پر بچوں، نوجوانوں اور بزرگ افراد میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ تاہم ہر وہ شخص جس کے دانت موجود ہوں، اس بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔ باقاعدہ ڈینٹل معائنہ اور برش و فلاس کی بہتر عادات دانتوں کو کیویٹیز سے محفوظ رکھنے کا مؤثر طریقہ ہیں۔

علامات

دانتوں میں کیڑا لگنے کی علامات اس کی شدت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں اکثر کوئی واضح علامت نہیں ہوتی، لیکن بعد میں درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

٭ دانت میں درد یا حساسیت

٭ میٹھا، گرم یا ٹھنڈا کھانے پر تکلیف ہونا

٭ دانت میں سوراخ یا گڑھے نظر آنا

٭ دانتوں پر سیاہ، بھورے یا سفید دھبے

٭ چبانے کے دوران درد

وجوہات

دانتوں میں کیڑا لگنے کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں

٭ منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا

٭ میٹھی اور چپکنے والی غذاؤں کا زیادہ استعمال

٭ بار بار سنیکنگ یا میٹھے مشروبات پینا

٭ فلورائیڈ کی کمی

٭ منہ کا خشک رہنا

٭ بچوں کو سوتے وقت میٹھے مشروبات دینا

خطرے کے عوامل

کچھ عوامل اس مسئلے کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ امن میں شامل ہیں:

٭ پچھلے دانتوں میں خوراک کا پھنسنا

٭ زیادہ میٹھے کھانے اور مشروبات

٭ بار بار کھانے پینے کی عادت

٭ دانتوں کی صفائی میں کمی

٭ عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کا کمزور ہونا

٭ بعض ادویات کے استعمال سے منہ کا خشک ہونا

پیچیدگیاں

اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ مسائل سامنے آ سکتے ہیں:

٭ مسلسل درد

٭ دانت کا انفیکشن یا پھوڑا

٭ سوجن اور پیپ

٭ دانت کا ٹوٹنا یا ضائع ہونا

٭ چبانے میں مشکل

٭ دانتوں کی ترتیب میں بگاڑ

تشخیص

ڈینٹسٹ اس مسئلے کی تشخیص درج ذیل طریقوں سے کرتا ہے:

٭ منہ اور دانتوں کا معائنہ

٭ درد اور حساسیت کے بارے میں سوالات

٭ مخصوص آلات سے دانتوں کی جانچ

٭ ایکسرے کے ذریعے اندرونی نقصان کا اندازہ

علاج

علاج کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوتا ہے

٭ ابتدائی مرحلے میں فلورائیڈ ٹریٹمنٹ

٭ فلنگ کے ذریعے دانت کی مرمت

٭ کراؤن کے ذریعے تحفظ

٭ روٹ کینال کے ذریعے اندرونی انفیکشن کا علاج

٭ شدید صورت میں دانت نکالنا

بچاؤ کی تدابیر

دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچاؤ کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں:

٭ دن میں دو بار فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں

٭ روزانہ فلاس کا استعمال کریں

٭ میٹھی اور چپکنے والی اشیاء کم کریں

٭ بار بار اسنیکنگ سے پرہیز کریں

٭ باقاعدہ ڈینٹسٹ سے معائنہ کروائیں

٭ فلورائیڈ والا پانی یا ٹریٹمنٹ استعمال کریں

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سونگھنے کی حس ختم ہونا

Read Next

تپ دق (ٹی بی)

Leave a Reply

Most Popular