امریکہ میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ سے 5 لاکھ افراد منی سٹروک کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے فالج عموماً چند منٹوں یا گھنٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ دماغ کو خون کی مناسب فراہمی نہ ہونے کی وارننگ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے 10 سے 15 فیصد مریض تین ماہ کے اندر بڑے فالج کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منی سٹروک کی علامات کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان میں جسم کے ایک حصے میں اچانک کمزوری اور بولنے یا سمجھنے میں دشواری نمایاں ہیں۔ دھندلا یا دوہرا نظر آنا، توازن کھو دینا اور شدید سر درد بھی اہم نشانیاں ہیں۔ اسی طرح الجھن اور چہرے کے عضلات کا عارضی لٹک جانا بھی منی سٹروک کی علامت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص اور علاج مستقبل کے بڑے فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔
Tags: منی سٹروک