Vinkmag ad

فیلوپین ٹیوبز نکالنے سے اووری کینسر کا خطرہ 80 فیصد کم، تحقیق

Surgical procedure showing fallopian tube removal to reduce ovarian cancer risk during hysterectomy

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیلوپین ٹیوبز نکالنا اووری کینسر کے خطرے کو بہت کم کر سکتا ہے۔ یہ عمل ہسٹریکٹومی کے دوران کیا جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے 2008 سے 2020 کے درمیان تقریباً 86 ہزار مریضوں کا ڈیٹا جانچا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن خواتین کی فیلوپین ٹیوبز نکالی گئیں، ان میں اووری کینسر کی سب سے عام اور خطرناک قسم کا خطرہ 78 فیصد کم تھا۔ یہ قسم اووری یا فیلوپین ٹیوبز کی سطح پر موجود خلیوں سے پیدا ہوتی ہے۔ سینئر محقق گلین ہینلے کے مطابق یہ سرجری اووری ہارمونز کی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے زندگی بچا سکتی ہے۔ تحقیق جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے۔

2010 سے برٹش کولمبیا میں یہ طریقہ تقریباً 80 فیصد سرجریوں میں اپنایا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسے اپنانے سے ہزاروں اووری کینسر کیسز اور اموات روکی جا سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Newborn care myths busted | Episode 17 | New mom’s guide

Read Next

منی سٹروک کی سات علامات جنہیں نظرانداز نہ کریں، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular