اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کا غذائی نظام صحت بخش خوراک فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ یہ صورتحال ملک میں غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے حجم کا باعث بن رہی ہے۔
ایف اے او کی زیر نگرانی ایک تجزیاتی جائزے کے مطابق ملک میں پھلوں، سبزیوں، اور پروٹین کے ذرائع تک دستیابی محدود ہے۔ چینی اور خوردنی تیل کی زیادہ دستیابی غذائی تنوع کی کمی کو بڑھا رہی ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں خوراک کا انحصار اناج پر زیادہ ہے۔ پھل، سبزیاں اور دالیں کم استعمال ہو رہی ہیں۔ مٹھائی اور چکنائی والے سنیکس کی کھپت بھی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں حکومت کو صحت بخش خوراک تک رسائی بہتر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
Tags: صحت بخش خوراک