Vinkmag ad

ڈراؤنے خواب قبل از وقت موت اور جلد بڑھاپے کا سبب، تحقیق

A woman lying in bed, awake and distressed, experiencing a vivid nightmare at night, showing stress and fear

ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھنے والوں میں 75 سال سے قبل موت کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کانگریس 2025 میں پیش کی۔

تحقیق میں 26 سے 74 سال کے 4,000 سے زائد بالغ افراد شامل تھے۔ شرکاء کو تقریباً 20 سال تک ٹریک کیا گیا، اور ان کے ہیلتھ رزلٹس ریکارڈ کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب دل کی دھڑکن، سانس اور ذہنی دباؤ کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ عوامل بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتے، اور قبل از وقت موت کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔

ڈراؤنے خوابوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ماہرین نیند کی بہتر عادات اپنانے، ذہنی دباؤ کو مینج کرنے اور نفسیاتی علاج کا مشورہ دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکیوں کی متوقع عمر 79 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Read Next

پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز 3 لاکھ، علاج کروانے والے صرف 34 ہزار

Leave a Reply

Most Popular