پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز کی تخمینی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 87 ہزار افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 34 ہزار مریض باقاعدہ علاج کرا رہے ہیں۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں نجی شعبے میں غیر منظم فیسوں اور فلاحی علاج کی کمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ غیر محفوظ انجیکشن، سرنجوں کے دوبارہ استعمال اور بغیر نسخے ادویات کی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ایچ آئی وی پازیٹو نومولود بچوں کی رپورٹس پر وزارت صحت سے وضاحت طلب کی گئی۔ کمیٹی نے رینڈم ٹیسٹنگ، قومی آگاہی مہم اور سخت ریگولیٹری مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
Tags: ایچ آئی وی