جاپان نے جنوبی پنجاب کے بچوں کی صحت کیلئے 2.91 ارب ین (18.62 ملین ڈالر) کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور جاپان کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
جاپان نے یہ رقم جائیکا کے ذریعے جاپانی گرانٹ اِن ایڈ کے تحت فراہم کی ہے۔ منصوبے کا مقصد جنوبی پنجاب کے چلڈرن ہسپتال اور آئی سی ایچ کو بہتر کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت ہسپتال کی توسیع کی جائے گی، اور جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے نوزائیدہ، شیر خوار اور شدید بیمار بچوں کو معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔
ماہرین کے مطابق منصوبے کی کامیاب تکمیل سے جنوبی پنجاب میں بچوں کی نگہداشت صحت کے معیار میں بہتری آئے گی۔
Tags: بچوں کی صحت