Vinkmag ad

نینوڈاٹس سے کینسر زدہ ٹیومرز ختم، صحت مند خلیات محفوظ

Representative image of nanodots destroying cancer cells while keeping healthy cells safe

آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے خاص طرح کے نینوڈاٹس تیار کیے ہیں۔ یہ ذرات کینسر زدہ خلیوں کو مؤثر انداز میں ختم کرتے ہیں جبکہ صحت مند خلیوں کو بالکل محفوظ رکھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ دریافت کینسر کے علاج میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہو رہی ہے۔

نینوڈاٹس مولبڈینم آکسائیڈ سے بنے ہیں اور ری ایکٹو آکسیجن مالیکیولز خارج کرتے ہیں۔ یہ مالیکیولز کینسرزدہ خلیوں میں پروگرام شدہ ازخود تباہی کا عمل شروع کرتے ہیں۔ ابتدائی تجربات میں انہوں نے سرویکل کینسر کے خلیوں کو صرف 24 گھنٹوں میں صحت مند خلیوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ مؤثر طریقے سے ختم کیا۔

ماہرین کے مطابق کینسر زدہ خلیے پہلے ہی دباؤ میں ہوتے ہیں۔ نینوڈاٹس یہ دباؤ بڑھا کر انہیں ازخود تباہی پر مجبور کرتے ہیں۔ مزید براں یہ ذرات روشنی کی غیر موجودگی میں بھی مؤثر ہیں۔ تحقیق ابھی لیبارٹری مراحل میں ہے اور جانوروں یا انسانوں پر اس کی آزمائش باقی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق نینوڈاٹس مستقبل میں کینسر کے علاج میں ایک محفوظ اور مؤثر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

فائزر کے ہیموفیلیا ٹرائل میں مریض کا انتقال

Read Next

بائی پولر ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا کی بروقت شناخت میں نئی پیش رفت

Leave a Reply

Most Popular