Vinkmag ad

ڈینگی سے کیسے بچیں

ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ اس مرض میں خون میں موجود سفید ذروں اور پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی نے جنوری 2022 سے ستمبر 2022 تک کے عرصے میں پاکستان بھر میں تقریباً 26 ہزار لوگوں کو اپنا شکار بنایا۔

ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے، اس کی تشخیص ہونے یا اس سے قبل بھی ضروری ہے کہ وائرس کی منتقلی اور پھیلاؤ کو روکا جائے۔ اس کا مؤثر ذریعہ اس کے حامل مچھروں پر قابو پانا ہے۔ اس کے لئے گھروں میں اور اپنے علاقے میں مچھر مار سپرے کروائیں۔

ڈینگی سے بچاؤ

٭دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں۔ انہیں خاص طور پر صبح اور شام کے وقت بند رکھیں۔

٭ مچھر دانیوں کا استعمال اس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

٭بچوں کو چاہیے کہ باہر کھیلتے ہوئے احتیاط کریں۔ پانی والی جگہ یا کسی جوہڑ کے قریب کھیلنے اور بیٹھنے سے اجتناب کریں۔

٭ مچھروں کے موسم اور ماحول میں ایسا لباس پہنیں جو جسم کو زیادہ سے زیادہ ڈھانپ کر آپ کو ان سے محفوظ رکھ سکے۔

٭ گھر کے آس پاس موجود پانی کے گڑھے مٹی سے بھر دیں یا ان پر تیل چھڑک دیں تاکہ مچھر وہاں بیٹھنے نہ پائیں۔

٭بدن کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والی دوائیں استعمال کریں۔

٭ اپنے اردگرد کا ماحول صاف رکھیں تاکہ نہ صرف ڈینگی بلکہ دیگر مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بھی بچ سکیں۔

ڈینگی سے بچاؤ

ڈینگی بخار میں کیا کھائیں

ڈینگی کی صورت میں ایسی خوراک استعمال کریں جس میں غذائیت کے ساتھ ساتھ وٹامنز (مثلاً وٹامن بی‘کے اور سی) بھی شامل ہوں۔

اس مرض میں ہرے پتوں والی سبزیاں‘ مالٹے، ناریل کا پانی، تربوز اور امرود مفید ہیں۔ خوراک میں دلیہ یا نرم غذا کا استعمال فائدہ مند ہے۔تلی ہوئی اور چٹ پٹی خوراک سے مکمل پرہیز کریں۔

ڈینگی سے بچاؤ کی نہ تو ویکسین ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص دوا موجود ہے۔ مریض کو محض معاون علاج فراہم کیا جاتاہے۔ اسے پانی یا دیگر مشروبات زیادہ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اگر ضروری ہو تو اسے ڈِرپ  لگادی جاتی ہے۔ لہٰذا اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور مچھروں کی افزائش کو روکنا ہی ہے۔

dengue prevention, how to prevent dengue, dengue ko phelnay say kaisay rokein, dengue fever, fever, shifa news ,health

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کی ٹوائلٹ ٹریننگ

Read Next

ڈی ہائیڈریشن: پانی کی کمی

Leave a Reply

Most Popular