Vinkmag ad

8 کروڑ پاکستانی نفسیاتی مسائل کے شکار ہیں، وزارت صحت

8 کروڑ پاکستانی نفسیاتی مسائل کے شکار ہیں۔ شفا نیوز

ملک میں ذہنی امراض تشویش ناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت 8 کروڑ پاکستانی نفسیاتی مسائل کے شکار ہیں۔ اس بات کا انکشاف وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیا گیا۔

وزارت کے مطابق تمام بڑے ہسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور نفسیات کے شعبے موجود ہیں۔

وزارت صحت کا یہ دعویٰ درست ہے کہ بڑے ہسپتالوں میں سائیکاٹری کا شعبہ موجود ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ نفسیاتی امراض کی شرح کے مقابلے میں نفسیاتی معالجین کی تعداد انتہائی کم ہے۔ اس کا ایک بڑا سبب پالیسی کی سطح پر اس شعبے کا نظر انداز ہونا ہے۔ اس کا ایک سبب مناسب قانون سازی نہ ہونا اور کمزور ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ہے۔ مواقع کی کمی کی وجہ سے ہر پانچ میں سے ایک گریجویٹ بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتا ہے۔

پاکستان میں ذہنی صحت کی سہولیات پہلے ہی محدود ہیں۔ ایسے میں یہ خبر تشویش ناک ہے کہ 8 کروڑ پاکستانی نفسیاتی مسائل کے شکار ہیں۔ معاشی بحران، مہنگائی اور سماجی مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔ خودکشیوں کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا پائیدار حل لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی سہولیات میں اضافے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

موبائل ہیلتھ یونٹس اہم مگر تعداد انتہائی کم

Read Next

بریسٹ کینسر: چھاتی کا معائنہ کیسے کریں؟

Leave a Reply

Most Popular