گیلپ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں تقریباً 4,000 ڈاکٹرز نے پاکستان چھوڑ دیا۔ یہ ملک میں کسی ایک سال میں سب سے بڑی طبی ہجرت ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں تک ڈاکٹرز کی ہجرت کم رہی، جبکہ 2010 کے بعد یہ بڑھنے لگی۔ 2020 میں تقریباً 2,800 اور 2025 میں 4,000 ڈاکٹروں نے ملک چھوڑا۔ گیلپ کے مطابق ان کی بڑھتی ہوئی ہجرت نگہداشت صحت کے نظام میں سٹرکچرل کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ہر سال تقریباً 22,000 نئے ڈاکٹر تیار ہوتے ہیں۔ ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد تقریباً 370,000 ہے، تاہم ان کی قابل ذکر تعداد عملی طور پر فعال نہیں ہیں۔ کچھ دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں۔