Vinkmag ad

چکن کارن سوپ

تیاری کا وقت:5 سے7 منٹ
پکانے کا وقت:20 سے 22 منٹ
سرونگ:3 عدد
کیلوریز: 310
اجزائ
چکن (ابال کر ریشے کر لیں)    1کپ
کارن پیسٹ            1کپ
انڈا            1عدد
نمک            حسب ذائقہ
کالی مرچ            1چائے کا چمچ
سرکہ            4کھانے کے چمچے
سویا ساس            4کھانے کے چمچے
تل کا تیل            1کھانے کا چمچ
کارن فلور            3کھانے کے چمچے
چکن پاﺅڈر            3کھانے کے چمچے
پانی            ایک لیٹر
ترکیب:
1۔ پین میں پانی گرم کریں۔ اس میں نمک ¾ کالی مرچ ¾ سرکہ ¾ سویا ساس ¾ کارن پیسٹ اور چکن کے ریشے ڈال کر 20 منٹ کے لئے پکائیں۔
2۔ ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔اب آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالیں اور اس دوران برابر چمچ ہلاتے رہیں۔
3۔ آخر میں کارن فلور ڈال دیں اور اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کر کے اتار لیں۔
غذائیت پہچانیے
سوپ میں پروٹینز ¾ فیٹس ¾ سوڈیم ¾ پوٹاشیم ¾ میگنیشیم اور کاربوہائیڈریٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک روایتی سوپ ہے جو تمام عمر کے افراد لے سکتے ہیں۔ خاص طور پر موسم سرما کے اثرات سے بچاﺅ کے لئے چکن کارن سوپ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس سوپ میں مزید سبزیاں ڈال کر اس کی غذائیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
(موتی خان ماہر غذائیات ¾ کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

بیسنی حلوہ

Read Next

خوش رنگ‘ خوش ذائقہ ساگ

Most Popular