Vinkmag ad

بیسنی حلوہ

تیاری کا وقت:5 منٹ
پکانے کا وقت: 10 سے 15منٹ
سرونگ: 2
کیلوریز: 825
اجزائ
بیسن        1کپ
چینی        1کپ
دودھ        1/4 لیٹر
انڈے        4 عدد
الائچی        8 عدد
ناریل(پسا ہوا)     1/4کپ
کشمش        حسب ضرورت
بادام        حسب ضرورت
تیل        حسب ضرورت
ترکیب
1۔ بیسن کو پین میں ڈال کر بھون لیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور حلوہ سنہری ہو جائے تو اسے بلینڈر میں ڈالیں۔ اس کے ساتھ دودھ ¾ انڈے اور چینی شامل کر کے بلینڈکر لیں۔
2۔ پین میںتیل ڈال کر الائچی بھون لیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو بلینڈ کئے ہوئے آمیزے کو اس میں شامل کر کے تب تک بھونیں جب تک حلوہ سنہری ہوجائے ۔
3۔ حلوے میں ناریل اور کشمش ڈال کر اتار لیں۔
4۔ بادام سے گارنش کر کے پیش کریں۔
غذائیت پہچانیے
بیسن اس ڈش کا بنیادی جزو ہے جو پروٹینز ¾ وٹامن بی 6 ¾ تھیامن، آئرن اور فاسفورس سے بھرپور ہے۔ یہ ایک روایتی کھانا ہے جو کسی بھی موقع پر سویٹ ڈش کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔ جہاں یہ پروٹینز سے بھرپور ہے وہاں اس میں موجود تیل ¾ چینی اور انڈے اسے ایک ہائی کیلوری غذا بناتے ہیں۔ اس لئے موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول سے متاثرہ افراد اسے کھانے میں احتیاط کریں۔ البتہ حاملہ خواتین اوربچوں کے لئے یہ لذیذ حلوہ توانائی فراہم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ذیابیطس سے متاثرہ افراد اپنی بلڈ شوگر پر نظر رکھتے ہوئے بیسنی حلوے کی ایک پیالی مہینے میں ایک سے دو بار کھا سکتے ہیں۔
(موتی خان ماہر غذائیات ¾ کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

بیکڈ چپس

Read Next

چکن کارن سوپ

Most Popular