Vinkmag ad

چلتے ہوئے چلتے بازو

تیزپیدل چلناایک اچھی عادت اور بہترین ورزش ہے، تاہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ چلتے ہوئے ٹانگوں کے ساتھ اپنے بازوو¿ں کو بھی حرکت دی جائے۔ اس طرح ایک ہی وقت میں دونوںکے پٹھے مضبوط بنائے جا سکتے ہیں ۔شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں شعبہ بحالی صحت کے فزیسوتھراپسٹ تفضل عباس اس کا صحیح طریقہ بتا رہے ہیں


’واک‘ سب سے زیادہ کی جانے والی ورزش ہے ۔اگر آپ کسی پارک میں صبح کی سیر کرتے ہیں،رات کے وقت محلے کی گلیوں میں چہل قدمی کرتے یاگھر میں ٹریڈمل مشین پر چلتے ہیںتو یہ بے حد فائدہ مند ہے۔ واک ایسی ورزش ہے جوہرفرد خود کو صحت مند رکھنے کے لےے با آسانی کرسکتا ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ہر انسان کے چلنے کاانداز دوسرے سے مختلف ہوتاہے۔کچھ لوگ چلتے وقت اپنے بازولٹکائے رکھتے ہیں، بعض انہیں ہلا کر چلتے ہیں اور کچھ کو پینٹ یا کوٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر چلنے کی عادت ہوتی ہے ۔
واک کرتے وقت ٹانگیں توحرکت میں ہوتی ہی ہیںلیکن بازو عموماً غیر متحرک رہتے ہیں ۔لہٰذا ٹانگوں کے پٹھوں کی بہت اچھی ورزش ہوجاتی ہے جبکہ بازوو¿ں کی کچھ زیادہ نہیں ہو پاتی۔واک کے طریقے میں کچھ تبدیلی لا کر اسے بازوو¿ں کے لےے بھی فائدہ مند بناےا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں:
ہاتھوں کو حرکت دیں
واک کرتے ہوئے ہاتھوں کو بھی حرکت دیناشروع کردیا جائے تو نہایت آسانی سے اور کم وقت میں ہاتھوں اور بازوﺅں کے

01

پٹھوں کو بھی مضبوط بنا یا جا سکتا ہے۔اس دوران کوشش کریں کہ اپنے بازوﺅں کو جسم کے درمیانی حصے سے 45سے90ڈگری کے زاوےے پررکھیں۔اپنی کہنیوں کوموڑ لیںاور چلتے وقت ایک بازو کو آگے جبکہ دوسرے کو پیچھے کی طرف دھکیلیں۔اس طرح آپ کے بازوﺅں کے پٹھوں کو زیادہ کام کرنا پڑے گاجس سے ان کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔شروع میں ایسا کرتے ہوئے شاید آپ کو عجیب لگے لیکن کچھ عرصہ بعد آپ اس طرح چلنے کے عادی ہو جائیں گے۔
وزن اٹھاکر چلیں
ہم کوئی بھی ورزش کرتے ہوئے اگلے لیول پر جاتے ہیں۔ اسی طرح واک کے دوران بازوو¿ں کے پٹھے مزید مضبوط بنانے کے لےے آپ وزن ہاتھ میں اُٹھا کر چل سکتے ہیں۔اس کے لےے صرف ایک پاﺅنڈ وزن اٹھانا بھی اچھے نتائج دے سکتا ہے۔آپ چاہیں تو اس حوالے سے فزیوتھیراپسٹ سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

03
کہنیوں کی حرکات
کندھوں کو سیدھا رکھیں۔ کہنیوں کو اس طرح موڑ یں کہ ہاتھ کندھوں کے برابر آجائیں۔اب چلتے ہوئے کہنیوں کو ملائیں اور دور کریں۔اس مشق کو 15سے20بارکریں ۔تھوڑے سے وقفے کے بعداس ورزش کو دہرائیں۔اس سے بھی بازوو¿ں کے پٹھے مضبوط ہونے میں مدد ملے گی۔

02
گردن اور کمر کے پٹھے مضبوط

04
بازوو¿ںکے پٹھے انہیں گردن اور کمر کی ہڈی کے ساتھ بھی ملاتے ہیں۔چہل قدمی کے دوران کچھ حرکات ایسی ہیں جن سے ان (گردن اور کمر) کے پٹھے بھی مضبوط ہو سکتے ہیں۔
چلتے وقت کہنیوں کو 90کے زاویہ پر موڑ لیں۔دونوں ہاتھوں کے مکے بنا لیںاور چلتے ہوئے انہیں آپس میں ملائیں ۔اس ورزش کو کرتے وقت کمر کو سیدھارکھیںاور اسے15سے20بار کریں۔اس سے زیادہ نہ کریں ورنہ فائدے کی بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔اس ورزش کے دوران وقفہ کیا جا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

20 مارچ…خوشی کا عالمی دن خوش رہیں

Read Next

Research Corner

Leave a Reply

Most Popular