Vinkmag ad

میکرون

تیاری کا وقت:10منٹ    پکانے کا وقت: 20منٹ    سرونگ:7-8    کیلوریز:150

اجزائ:
پسی چینی        625گرام
بادام کاپاوڈر         380گرام
انڈوں کی سفیدی    10عدد

ترکیب:
1۔اوون کو 140C ڈگری پر پہلے سے گرم کر لیں۔
2۔آئسنگ شوگر اورباداموں کے پاوڈر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔انڈوں کی سفیدی کو خوب پھینٹیں ےہاں تک کہ وہ گاڑھی اور جھاگ دار ہو جائے۔ پسی چینی کو اس آمیزے میں شامل کر کے مزید پھینٹیں۔ مکسچر گاڑھا اور پیسٹ نما ہونا چاہیے ۔
4۔تمام تر مکسچر کو ایک پیسٹر ی بیگ میں ڈالیں جو منہ کی جانب سے 1/2 انچ تک کھلا ہو۔ بیگ کو اس طرح پکڑیں کہ پیسٹری بیگ کے منہ کا حصہ بیکنگ ٹرے کی جانب ہو۔
5۔بیکنگ ٹرے پر بیکنگ پیپر بچھائیں اور پیسٹری بیگ کو دباتے ہوئے مکسچر کو اس طرح سے نکالیں کہ تقریباًڈیڑھ انچ کی گول میکرون بننے لگیں۔ بیکنگ ٹرے کو اوون میں 325Fڈگری پر 9سے 12منٹ کے لئے رکھیں۔ میکرون اوپر کی جانب سے بالکل نرم اور نیچے کی جانب سے خستہ ہوتو اتار لیں۔

غذائیت پہچانئے:
اس ڈش میں کاربوہائیڈریٹ، میگنیشیم ، فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے ، وٹامن ڈی اورسیرشدہ چکنائیاں موجود ہیں۔یہ نہ صرف توانائی کا بڑا ذریعہ ہیں بلکہ ہڈیوں کی بہتر نشوو نما اور قوت مدافعت کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ ےہ کاربوہائیڈریٹس اور سےچوریٹڈ ایسڈ کی چونکہ وافر مقدار لئے ہوئی ہے اس لئے دل اور ذیابیطس کے مریض اس سے پرہیز کریں۔
زینب بی بی،ماہرِغذائیات،شفا انٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

بول میری مچھلی کتنا پانی

Read Next

ونیلا مووز

Most Popular