تیاری کا وقت:10منٹ پکانے کا وقت: 15منٹ سرونگ:4-5 کیلوریز:190
اجزائ:
دودھ 250گرام
ونیلا ایسنس 1چائے کا چمچ
انڈے کی زردی 3عدد
چینی 75گرام
کارن فلور 20گرام
جِیلاٹن پاو¿ڈر 6گرام
کریم 400گرام
ترکیب:
1۔ایک پیالے میں دودھ اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔ اُبلنے پر اس میں انڈے کی زردی ، ونیلا ایسنس اور کارن فلورڈال دیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں۔
2۔دوسری جانب کریم میںجِیلاٹن ڈال کر بِیٹر کی مدد سے پھینٹ کر سموتھ کر لیں۔
3۔دودھ کے مکسچر کو ٹھنڈا ہونے پر سرونگ باو¿ل میں ڈالیں۔ اس پر پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ یا کسی پھل مثلاً سٹابری سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
اس مےں کاربوہائےڈرےٹس، سےچورےٹڈ فےٹی اےسڈ اور اومےگا 3-فےٹی اےسڈ کی وافر مقدار موجود ہے جو اسے توانائی سے بھرپور خوراک بناتی ہے۔ ےہ نہ صرف ذہنی نشوونما کے لئے مفےد ہے بلکہ بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے بھی بہترےن غذاہے شوگر اور دل کی بےمارےوں مےں مبتلا افراد اسے معالج کے مشورے سے کھائےں۔
زینب بی بی،ماہرِغذائیات،شفا انٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد
