Vinkmag ad

حقیقت کیا فسانہ کیا

٭چکنائی کے بغیر غذا صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے۔
٭٭ہمارے ہاںعام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جس کھانے میں چکنائی (fats) موجود نہ ہو‘ وہ صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے مگر یہ تاثر درست نہیں‘ اس لئے کہ انسانی جسم کو روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ان کی خاص مقدار درکار ہوتی ہے۔ان کی کمی ڈپریشن، بالو ں کے گرنے، توانائی میں کمی، مسلز اور ہڈیوں کی کمزوری اور ہارمونز کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے آپ کھانے میں اچھی چکنائیاں ضرورلیں ۔ اس کے لئے آپ زیتون کا تیل، مچھلی‘ کم چکنائی والی ڈیری کی مصنوعات، میوہ جات اور سویابین سے بنی چیزیں کھا سکتے ہیں۔
(سارہ ریاض‘ماہر غذائیات‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی)
٭چینی کا زیادہ استعمال بچوں کو غیرمعمولی طور پر متحرک کردیتا ہے۔
٭٭بہت سے والدین کا یہ ماننا ہے کہ بچے میٹھے کھانوں اور میٹھے مشروبات کے استعمال سے غیر معمولی طور پر متحرک ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت بچے جب چاکلیٹ، کولا مشروبات اور چائے وغیرہ لیتے ہیں تو ان چیزوں میں موجود کیفین کی زیادہ مقدار انہیں پہلے سے زیادہ متحرک بنا دیتی ہے۔ چینی کے استعمال اور بچوں کے زیادہ متحرک ہو جانے کے درمیان تعلق کے سائنسی شواہد موجود نہیں‘ اس لئے اسے مفروضہ ہی کہا جا سکتا ہے۔اس کے باوجو دیہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال کئی اور طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
(ڈاکٹر عابد فریاد‘ماہر امراض بچگان‘ میو ہسپتال‘لاہور)
٭ناشتہ نہ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے۔
٭٭دیکھا گیا ہے کہ جن لوگوں کو وزن کم کرنے کا شوق ہو‘ ان میں سے کچھ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔ناشتہ چھوڑنے سے بھوک کی شدت زیادہ ہوجاتی ہے‘ اس لئے اگلے کھانے کے وقت وہ زیادہ کھا لیتے ہیں۔ یوں ان کاوزن کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ آپ دن کے آغاز میں اچھا ناشتہ کر لیں تاکہ آپ توانائی سے بھرپوراور صحت مند دن کا آغاز کر سکیں۔
(موتی خان‘ماہر غذائیات‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

حجاب بالوں کے لئے ڈھال یا وبال

Read Next

فٹنس گرو:‌ تھائی رائیڈ مسائل کے لئے دو موثر پوز

Most Popular