Vinkmag ad

فٹنس گرو:‌ تھائی رائیڈ مسائل کے لئے دو موثر پوز

تھائی رائیڈ کے مسائل ان دنوں عام ہیں۔لہٰذا ہم نے ایسے چار پوز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس کی علامات سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس بیماری کی علامات میں نیند میں بے چینی،موڈ میں تبدیلیاں،وزن میںاچانک کمی یا زیادتی،سستی،تھکاوٹ اور ایام میں بے قاعدگی شامل ہیں۔ ”بوٹ پوز“ او”فش پوز“تھائی رائیڈ کے مسائل سے نجات میں مددگار دو اہم ورزشیں ہیں۔

کشتی پوز
یہ پوز تھائی رائیڈ مسائل کے علاوہ گردن ، کندھے ،پیٹ ،ران اور ہپ کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ پھیپھڑوں،جگر ،لبلبے اور پراسٹریٹ غدود کو فعال رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
1۔ہاتھوں اور ٹانگوں کو اکھٹا موڑتے ہوئے قالین یا میٹ پربیٹھ جائیں۔ اپنی کمر کو سہارا دینے کے لئے آپ تکیے کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

2۔ اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے دونوں ٹانگوں کو سامنے کی جانب اوپر کو اٹھائیں۔

3۔ ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے اپنی پنڈلیوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑیں۔ 45ڈگری کا زاویہ بر قرار رکھتے ہوئے 30تک یا اپنی برداشت کے مطابق

گنتی گنیں۔ورزش کی ابتدا کرنے والے افراد اسے دن میں دس دس کی گنتی میں تین نشستوں میں تقسیم کر کے بھی کر سکتے ہیں۔روزانہ مشق کر کے اس کے دورانیہ میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔سانس باہر نکالیں اور اپنی حالت پر لوٹ آئیں۔

 

مچھلی پوز
یہ پوز تھائی رائیڈ مسائل کو کم کرنے کے علاوہ جسم کے پٹھوں کو مضبوط کرنے،وضع قطع کو بہتر بنانے اور ریڑھ کی ہڈی کو لچکیلا بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔یہ گھٹنے کے درد میں آرام اور دمے جیسی سانس کی بیماریوں میں بھی مددگارثابت ہو سکتا ہے۔ مزید برآں اس پوز سے گردن لمبی ہوتی ہے جو خوبصورتی کی بڑی علامت ہے ۔ یہ پوزعمر رسیدگی کے عمل کو آہستہ کرنے اور جلد کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
1۔قالین یا میٹ پر سیدھا لیٹ جائیں۔


2۔ اپنے کولہوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑتے ہوئے سینے کو اوپر کو اٹھائیں ۔


3۔ آہستہ آہستہ اپنے سر کو پیچھے کی طرف اتنا جھکائیں کہ آپ کا ماتھا زمین کو چھو لے اور سینے کو مزید اوپر کی جانب اٹھائیں۔ ورزش کی ابتدا کرنے

والے افراد گردن کو سہارا دینے کے لئے لپٹے ہوئے تولئے کا استعمال کر سکتے ہیں۔اسی حالت میں رہتے ہوئے30تک گنتی گنیں یا اتنی دیر تک رہیں جتنی دیر تک آپ برداشت کر سکیں۔ورزش کی ابتدا کرنے والے افراد اسے دن میں 10,10 کی گنتی میں تین نشستوں میں تقسیم کر کے بھی کر سکتے ہیں۔روزانہ مشق کر کے اس کے دورانئے میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔اب سانس باہر نکالیں اور اپنی ابتدائی حالت پر لوٹ آئیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حقیقت کیا فسانہ کیا

Read Next

پاخانے میں خون

Most Popular