Vinkmag ad

بینگن کا سلاد

اشیائ
تازہ بینگن آدھاکلو(دو عدد)
ٹماٹر دوعدد
سرکہ دو کھانے کے چمچ
لہسن ایک جوا
زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
پنیر (سلائس) ڈیڑھ اونس
کٹا پودینہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب :
1:بینگن کو ڈنڈی اور چھلکوں سمیت لمبائی کے رخ آدھا آدھاکاٹ لیں۔ ہر نصف حصے کے اس طرح قتلے کریںکہ کٹنے کے بعد وہ ڈنڈی کی طرف سے آپس میں جڑے رہیں اور پھیلانے پر پنکھے کی شکل کے لگیں۔(چار یا پانچ پھانکیں فی نصف)
2:ان پر ایک چمچ نمک چھڑک کر رکھ دیں۔
3:آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر کپڑے سے خشک کر لیں۔
4:ٹماٹروں کے بھی قتلے کاٹ لیں۔
5:اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کریں اور اس میں بینگن کے یہ پنکھے پھیلا کر رکھ دیں۔ ہر سلائس پر ٹماٹر کا ایک سلائس رکھ دیں۔
6:سرکہ، پسا ہوا لہسن، تیل، چینی اور چٹکی بھر نمک ملا کر بینگنوں پر چھڑک دیں اور پھر پنیربھی ہاتھوں سے مسل کر ڈال دیں۔
7:اسے ڈھانپ کر گرم اوون میں آدھ گھنٹے تک بیک کریں۔پھر جو جوس نکلے اسے برش سے بینگنوں پر لگا دیںاور چند منٹ تک مزید بیک کریں۔
نوٹ: ۔
اس سلاد میں استعمال ہونے والا اہم جزو بینگن ہے۔ یہ منفرد سلاد غذائیت کے لحاظ سے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس، تھیامن،فولٹس، اومیگا تھری فیٹی ایسڈاور فائبر کی اچھی مقدارپائی جاتی ہے۔ اولیو آئل اور لہسن اس کی غذائیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ اس ڈش میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہے اس لیے ہر کوئی اسے ایک صحت بخش کھانے اور سنیک کے طور پر کھا سکتا ہے۔
(موتی خان ،کلینکل ڈائیٹیشن آغا خان ہسپتال کراچی)

Vinkmag ad

Read Previous

نیفروٹک سنڈروم … لا علمی ہزار نعمت نہیں

Read Next

کچی شراب

Leave a Reply

Most Popular