Vinkmag ad

اپنے تصورات درست کیجئے

دودھ ‘ ہرصورت مفید؟
دودھ میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے ۔ہڈیوں کی نشوونماکا آغازابتدائی عمر میں ہو جاتا ہے جو جوانی تک جاری رہتا ہے۔جس طرح کہا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے‘ اسی طرح زیادہ دودھ پینے سے جسم میں کیلشیم کی سطح میں اضافہ جبکہ آئرن کی کمی واقع ہوجاتی ہے جو بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔اس لئے مناسب مقدار میں ہی دودھ پینا چاہئے ۔ مزیدبرآں بالائی والے دودھ کے زیادہ استعمال سے برے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔اس لئے بالائی اُترا دودھ استعمال کرنا بہتر ہے۔
ڈاکٹر عرفان مسعود د،ماہر امراض ہڈی وجوڑ،اسلام آباد

زیادہ شیمپوکرنا کرے بالوں کو خراب
بالوں کی صحت کا بنیادی طور پر تعلق متوازن غذا سے ہے۔جن افراد کے بال چکنے (آئلی )ہوں‘ وہ روزانہ شیمپو استعمال کر سکتے ہیں۔کچھ لوگوں کے بال زیادہ شیمپو کرنے سے خراب ہوجاتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ بے بی شیمپو استعمال کریں اوراس کے ساتھ کنڈیشنربھی لگائیں۔بالوں کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ہفتے میں دو سے تین بار شیمپو کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر اعجاز حسین،ماہرِامراض جلد،رحیم یار خان

چشمہ لگائیں،نظربچائیں
یہ محض ایک مفروضہ ہے کہ باقاعدگی سے عینک استعمال کرنے سے نظر مزید کمزور نہیں ہوتی۔تاہم اس کاہرگز یہ مطلب نہیں کہ چشمہ نہ لگایا جائے،لگائیں ضرور تاکہ دیکھنے میں دقت نہ ہو۔
ڈاکٹر ناصراشرف،ماہرِامراض چشم،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

شوگر کی کمی یا زیادتی

Read Next

1173 دفعہ خون کا عطیہ

Leave a Reply

Most Popular