الٹی کیوں آتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ قے یعنی الٹی(vomit) کیوں آتی ہے؟ نہیں ناں! چلیں آج ہم آپ کو اس کی حقیقت ‘ یعنی اس کے پس پردہ سائنس سے آگاہ کرتے ہیں۔

الٹی کے متضاد ’’سیدھی‘‘ یعنی وہ معمول کا طریقہ جس میں کوئی چیز منہ کے راستے غذائی نالیesophagus) ( سے ہوتی ہوئی معدے میں جاتی اور جزوبدن بنتی ہے ۔ اس کے برعکس’’الٹی‘‘ میں یہی غذا ’’الٹ‘‘ راستہ اختیار کرتی ہے یعنی معدے سے نکل کر غذائی نالی سے ہوتی ہوئی منہ میں آتی اور وہاں سے باہر خارج ہو جاتی ہے ۔

دیگر افعال کی طرح الٹی یا قے آنے کے عمل کوبھی دماغ کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے لئے ایک خاص حصہ ) (vomiting centerہوتا ہے جسے کیموریسیپٹر ٹرِگر زون (chemoreceptor trigger zone) کہا جاتا ہے۔جب اس زون میں تحریک (stimulation)ہوتی ہے توہمیں الٹی آجاتی ہے‘ تاہم اس کے پیچھے بھی ایک باقاعدہ اور منظم نظام موجود ہے۔
جب معدے میں کوئی ایسی چیز چلی جاتی ہے جو اس کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی تویہ’’ حساس ‘‘پیغام جسم کے اعصابی نظام کے ذریعے دماغ تک پہنچایا جاتا ہے ۔اس پر دماغ فوری ایکشن لیتا ہے اور جواباً معدے کی طرف ایک اور پیغام بھیجاجاتا ہے جس کے تحت اس(معدے)کی دیواروں کے پٹھے (muscles)سکڑتے ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں معدے میں موجود غذا، غذائی نالی کی طرف جاتی ہے اورپھر الٹی کی صورت میں باہر آجاتی ہے۔

دماغ کے اس حصے میں تحریک پیدا ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک معدے کی ایک بیماری بھی ہے جسے معدے اور غذائی نالی کا رجعی بہائو (Gastroesophageal reflux)کہا جاتا ہے۔زیادہ کھانا بھی اس کی اہم وجہ ہے ‘ اس لئے کہ معدہ اس اضافی بوجھ کو برداشت نہیں کر پاتا اور خوراک واپس آجاتی ہے۔ جراثیم سے آلودہ کھانے بھی الٹی آنے کا باعث بنتے ہیں۔ انفیکشن‘ سر میں در داور چکر آنے سے بھی ایسا ہوجاتا ہے۔

الٹی آنے کے فوراً بعد کچھ دیر تک کچھ نہیں کھانا چاہیے۔اگر کسی فرد کو مسلسل قے یا الٹی کی شکایت ہو تو اسے چاہئے کہ متعلقہ ڈاکٹر (گیسٹروانٹرولوجسٹ) سے رابطہ کرے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذائقے کے لئے نہیں‘صحت کے لئے کھائیں

Read Next

اینٹی بائیوٹکس کی حادثاتی دریافت

Leave a Reply

Most Popular