پیشاب کے مسائل اور گردے کی پتھری

گردے کی پتھری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف بہت زیادہ تکلیف دہ ہے بلکہ اس سے گردوں کے پیچیدہ مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ اس لئے ایسی صورت میں وقت ضائع کےے بغیر معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ابتدائی مرحلے پر روایتی علاج بھی اس میں موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم پتھری اگر زیادہ بڑی یا سخت ہو اوروہ روایتی طریقوں سے خارج نہ ہورہی ہو تو اس سے قبل کہ وہ گردے کوتباہ کر دے، ڈاکٹر کے تجویز کردہ حل پر عمل کریں۔
پیشاب کے مسائل اور گردے کی پتھری کی صورت میں درج ذیل نسخے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں:
٭انگور کی بیل کی کونپلیں پانچ عدد اور کالی مرچ تین عددباریک پیس اورچھان کر پینا پیشاب کی رکاوٹ میں فائدہ مند ہے۔
٭پیشاب زیادہ لانے کے لئے پانی ،جو کا پانی، دودھ، انناس اور خربوزے کا رس زیادہ مقدار میں پینا چاہےے۔
٭پتھری کو نرم اور ریزہ ریزہ کرکے خارج کرنے میں کلتھی بہت مفید ہے۔ یہ مسورکی دال سے مشابہ سرخی مائل بیج ہے ۔ اس کا ایک بڑا چمچ ڈیڑھ پیالی پانی میں خوب پکائیں۔ اسے چھان کر صبح اور سوتے وقت پئیں۔
٭کلتھی، خربوزے کے بیج، ککڑی کے بیج،خشک آملہ اور سونف (تمام اشیائ) پانچ پانچ گرام لے کر پانی میں پکائیں۔ یہ پانی چھان کر صبح اور سوتے وقت پئیں۔ اس طرح پتھری ٹوٹ کر خارج ہونے میںمدد ملے گی۔
٭جواکھار(جوکانمک) اور شکر برابر مقدار میںلے کرسفوف بنالیں اوردو دو گرام صبح و شام پانی یا عرق انناس کے ساتھ پئیں۔ یہ نسخہ پیشاب آور ہے اور پتھری خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی)

Vinkmag ad

Read Previous

آپ کے صفحات

Read Next

Can stress cause headache

Leave a Reply

Most Popular