خوبصورت اور ترو تازہ جلد

کچن فارمیسی

ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی

جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لئے بہت سی چیزیں فائدہ مند ہوتی ہیں، بشرطیکہ وہ خالص ہوں۔ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

٭ایک حصہ شہد، روغن بادام اور آب لیموں نصف نصف حصہ لے کر ملائیں۔ اس آمیزے کو گردن، ہاتھوں اور پائوں پر20 منٹ تک لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔جن لوگوں کی جلد چکنی ہو‘ وہ روغن بادام کی جگہ گلیسرین بھی ملا سکتے ہیں۔
٭گھیگوارکا گودا نکال کر اسے 20منٹ لگا کر دھودیا جائے۔
٭روغن زیتون میں آب لیموں ملاکر لگانے سے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوتی ہیں۔
٭سن برن سے محفوظ رہنے کے لئے گھیگوار کا گودا بہترین نسخہ ہے۔ یہ چہرے کو داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے۔
٭پسے ہوئے کھیرے کے چھلکے جلد کو بہت سے امراض سے محفوظ اور تروتازہ رکھتے ہیں۔
٭ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ صرف متوازن غذا کی ضرورت پورکی کرتا ہے بلکہ یہ جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ اچھی اور صحت مند جلد کے لئے دودھ کو مستقلاً اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہئے۔
٭نہانا اور جسمانی ضرورت کے مطابق مناسب مقدار میں پانی پینا بھی جلد کو تروتازہ اور خوشنما رکھنے میں معاون ہے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینگی بخار: علامات اور تشخیص

Read Next

سالگرہ پر اشعار

Leave a Reply

Most Popular